Thursday, 28 November 2024


جامعہ این ای ڈی کی ایمپلائز محفلِ میلاد کمیٹی کے تحت میلاد کا انعقاد

کراچی: جامعہ این ای ڈی کے تحت بائیسویں سالانہ محفل عید میلادالنبی(ص) کا انعقاد محمود عالم آڈیٹوریم میں کیا گیا۔

این ای ڈی ایمپلائز محفلِ میلاد کمیٹی کے تحت منعقدہ اس محفل عید میلادالنبی(ص) بعنوان " ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے" سے مولانا عبدالحبیب عطاری نے خطاب کیا

اس پُرنور محفل میں معروف نعت خواں عدنان شیخ عطاری، محمد ساجد قادری، رضوان نقشبندی اور محمد خاور نقشبندی نے گلہائے عقیدت پیش کیے۔ جامعہ ترجمان کے مطابق اس محفل کا باقاعدہ آغاز میزبان جواد شیخ عطاری کی نظامت میں تلاوت کلامِ الہی سے کیا گیا۔

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالحبیب عطاری کا کہنا تھا کہ اُسوہ رسول اللہ(ص) معیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہم مشکلات کے شکار ہیں، ان سے نکلنا چاہتے ہیں تو اپنا معیار اُسوہ رسول خدا(ص) کو قرار دیں۔ انہوں نے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئےکہاکہ یہ پُرآشوب دور ہے جب کہ ہر جانب ظلم و بربریت کا دور دورا ہے۔ آج غزہ لہو لہو ہے لیکن مسلم دنیا خاموش ہے

محفل عید میلادالنبی(ص) سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسولِ خدا(ص) کو عالمین کے لیے نمونہ عمل بناکر بھیجا گیا، اُن کے ہر عمل کو مسلمانوں کے لیے قابلِ تقلید قرار دیا گیا۔

۔انہوں نے این ای ڈی ایمپلائز محفل میلاد کمیٹی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جامعہ کے تحت منعقدہ میلاد کا مقصد ذاتِ رسول خدا(ص) سے روشنی حاصل کرنا ہےاور اپنے قلوب کو منّور کرنا ہے۔

اس موقعے پر رجسٹرار سید غضنفر حسین سمیت بڑی تعداد میں اسٹاف سمیت جامعہ کے اساتذہ اور خواتین نے شرکت کی۔ اس محفل عید میلاد النبیﷺ کا اختتام بارگاہِ رب العزت میں مظلوم فلسطینی بھائیوں کے لیے دعائےخیر سے کیا گیا۔

Share this article

Leave a comment