Thursday, 28 November 2024


جامعہ این ای ڈی میں صحافتی تربیت کی ورکشاپ میں مقررین کااظہارِخیال

کراچی: جامعہ این ای ڈی کے شعبہ یونی ورسٹی ایڈوانسمنٹ اینڈ فنانشل اسسٹنس کے تحت جاری "ا ُن کیمپس نیوز پیپر NEDian's کی ٹیم سمیت صحافتی اُمور میں دل چسپی رکھنے والے طالب علموں کے لیے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا.

جس کے ٹرینر یونی ورسٹی ایڈوانسمنٹ اینڈ فنانشل اسسٹنس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد تھے.
جزل سیکرٹری کراچی یونین آف جرنلسٹ اور بیورو چیف جیو نیوز فہیم صدیقی، اسکرپٹ ہیڈ اے آر وائی/ معروف شاعر عمران شمشاد نرمی، سینئر صحافی وائس آف امریکہ رانا محمد آصف، کمیونیکیشن مینجر اوریک این ای ڈی یونی فروا حسن، سب ایڈیٹر دی نیوز بزنس ڈیسک عندلیب رضوی، سینیر رپورٹر سماء سیدہ زینت اور سینئر رپورٹر 24 نیوز ایچ ڈی امتیاز علی مستوئی نے طالب علموں کو صحافتی اُمور کی بہتر انجام دہی کی تربیت فراہم کی.

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیورو چیف جیو نیوز فہیم صدیقی کا کہنا تھا کہ صحافی معاشرے سے جذب کرتا ہے اور اخبار یا چینل کے ذریعے بیک وقت لاکھوں افراد کی رائے سازی کرتا ہے. انہوں نے این ای ڈی کے اِن کیمپس نیوز پیپر کی کاوشوں کو بھی سراہا. ورکشاپ کے شرکا طالب علموں سے گفتگو کرتے ہوئے اسکرپٹ ہیڈ اے آر وائی عمران شمشاد کا کہنا تھا کہ لکھنے میں جمالیات کے عنصر ہونا ضروری ہے جب کہ مثبت رپورٹنگ وقت کی اہم ضرورت ہے.

سینئر صحافی وائس آف امریکہ رانا محمد آصف اور سب ایڈیٹر دی نیوز عندلیب رضوی نے کہا یہ لاکھوں افراد کی ذمے داری ہے جو صحافی کے کاندھوں پر ہے تو رپورٹنگ ہو یا سب ایڈٹینگ انہیں معاشرتی فریضہ سمجھ کر انجام دینا صحافت ہے. کمیونیکیشن مینجر اوریک فروا حسن کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں جب کہ نوجوان سوشل میڈیا کی قید میں ہے، انجینئر طالب علموں کی اخبار سے رغبت اور جامعہ کی مثبت سرگرمیوں نکالا جانے والا یہ میگزین خوش آئند ہے.

سینئر صحافی سیدہ زینت اور سنیئر رپورٹر امتیاز مستوئی نے اپنی فیلڈ کی مشکلات کا ذکر کیا. ان کا کہنا تھا کہ صحافت صفت سے نہیں ہوتی، کام کرنے والا لڑکا ہو یا لڑکی فیلڈ میں سب برابر ہوتے ہیں. جامعہ ترجمان کے مطابق رجسٹرار این ای ڈی غضنفر حسین نقوی سمیت بڑی تعداد میں طالب علموں نے اس ایک روزہ ورکشاپ میں شرکت کی. ورکشاپ کے اختتام پر مہمان صحافیوں کو سکّہ(این ای ڈی کے سوبرس مکمل ہونے پر جاری کردہ سکّہ) بطور سوینیر دیا گیا.

Share this article

Leave a comment