Thursday, 28 November 2024


اسکولوں میں بغیر لائسنس طلبا کوموٹرسائیکل اورکارلانے پرپابندی عائد

لاہور:  محکمہ ایجوکیشن پنجاب نے اسکولوں میں بغیر لائسنس طلبا کو موٹر سائیکل اور کار لانے پر پابندی عائدکردی۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے اسکولوں میں بغیر لائسنس طلبا کو موٹر سائیکل اور کار لانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے اسکول سربراہان کو ہدایت جاری کردی۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کاکہنا ہے کہ اسکولو ں کی حدود میں کم عمر طلبا کو گاڑی یا موٹر سائیکل پارکنگ کی اجازت نہ دی جائے۔احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ اسکول سربراہان کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔

Share this article

Leave a comment