نا آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ کے لیےچیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر بھارتی حکومت کو آمادہ کر چیلنج بن گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ نے شراکتی معاہدے پر حکومتی مشاورت کے بعد ہاں یا ناں میں جواب دینا ہے، پاکستان کے مؤقف کی وجہ سے آئی سی سی کو اپنے فنانشل ماڈل کی فکر ستانے لگی ہے جبکہ بھارت کی جانب سے تاخیری حربوں کے استعمال سے آئی سی سی کی پریشانیاں بڑھ گئیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان گروپ میچز سمیت ناک آؤٹ مرحلے کے میچز کے معاہدے کو ہوسٹ ایگریمنٹ کا حصہ بنانے پرقائم ہے۔
دوسری جانب دو روز پہلے بھارت کا کیس لڑنے والے جے شاہ اب کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کے چیئرمین بن چکے ہیں اورچیمپئنز ٹرافی کا معاملہ جے شاہ کے لیے چیلنج بن گیا ہے کیونکہ انہیں بھارتی حکومت کوشراکتی معاہدے پر آمادہ کرنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ براڈ کاسٹرز اور کمرشل پارٹنرز کا دباؤ بھی مزید بڑھ گیا ہے اور ایونٹ کی منصوبہ بندی کے لیے براڈرکاسٹرز نے 5 دسمبرکو اجلاس بلا رکھا ہے جس میں شیڈول پر ہر صورت بات ہونی ہے۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ فریقین نے کسی بھی سمجھوتے کی صورت میں 5 دسمبر تک شیڈول کے اعلان کی امیدیں لگا لی ہیں۔