خانیوال: خانیوال سمیت پنجاب بھر میں کتابوں، کاپیوں سمیت سٹیشنری کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
پنجاب بھر میں تمام اقسام کے کاغذ کی قیمت میں 200فیصد سے زائد اضافہ کے باعث درسی کتاب اور تمام اقسام کی اسٹیشنری کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کردیاگیا۔
کاغذ کی قیمت میں 200فیصد سے زائد اضافہ کے باعث اوپن مارکیٹ میں درسی کتب، کاپیوں،تمام اقسام کی سٹیشنری،اسکول بیگ، یونیفارم، سکول شوز کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کردیاگیا ہے ۔
والدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےاسکولوں کی فیسیں پہلے بہت زیادہ ہیں ،اوپر سے کتابوں کی قیمتوں میں اضافہ تشویشناک ہے جس کا نوٹس لیا جائے ۔