Monday, 02 December 2024


کراچی میں تیزہوائیں چلنےکےسبب درجہ حرارت میں کمی وخنکی میں اضافےکاامکان

محکمہ موسمیات نے منگل اور بدھ کو کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کردی۔

ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق معمول سے تیز ہوائیں چلنے کے سبب درجہ حرارت میں کمی و خنکی میں اضافے کا امکان ہے۔

اگلے چند روز تک شہر میں بلوچستان کی مشرقی/ شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں، 4 دسمبر کو شہر کا درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دیہی سندھ کے اضلاع قمبرشہداد کوٹ،لاڑکانہ اور جیکب آباد میں آج ہلکی بارش و بوندا باندی کا امکان ہے۔

صوبے کے دیگر اضلاع میں خشک موسم کے ساتھ خنک رات جبکہ بالائی سندھ کے اضلاع میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔

Share this article

Leave a comment