Sunday, 15 December 2024


وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کاغیرقانونی طورپریورپ جانےوالے پاکستانیوں کی اموات پراظہار افسوس

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیرقانونی طور پر یورپ جانے والے پاکستانیوں کی اموات پر اظہار افسوس کیا ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے تحقیقات کاحکم دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی جو واقعےکی تحقیقات کر کے 5 روزمیں رپورٹ وزیرداخلہ کو دے گی۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ جرم ہے، مافیاکئی گھر اجاڑ چکا، انسانی اسمگلنگ مافیا کے خلاف ایف آئی اے ملک گیر کارروائیاں کرے۔

Share this article

Leave a comment