لاہور: چیمپئنز ٹرافی میچز کیلیےکئی ماہ تک تنازع جاری رہنے کے بعد آخرکار پاکستان اور بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلیے پارٹنر شپ یا فیوژن فارمولے پر راضی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پارٹنر شپ یا فیوژن فارمولےکے تحت بھارتی ٹیم اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گی جبکہ رین شرٹس بھی 2026 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اپنے میچز بھارتی سرزمین پر نہیں کھیلیں گے
ذرائع کاکہناہے کہ پاکستان اور بھارتی بورڈز کے درمیان معاملات پر اتفاق ہو چکا ہے جس پرآئی سی سی سے تمام معاملات کو معاہدے کی شکل دے کر دستخط کرائے جائیں گے،اب عالمی کونسل ہی آج یا کل اس حوالے سے اعلان کرے گی
چیمپئنز ٹرافی میچز کیلیے پاکستان یو اے ای کے ساتھ سری لنکا پر بھی غور کرنے لگا، پی سی بی ذرائع کے مطابق گوکہ دبئی فیورٹ ہے البتہ ہم کولمبو کے آپشن کو بھی ذہن میں رکھے ہوئے ہیں۔جہاں سے اچھی ڈیل ملی وہاں معاملات فائنل کر لیے جائیں گے، دوسری جانب آئی سی سی اچانک سری لنکن ’’انٹری‘‘ سے واقف نہیں ہے،اس کے مطابق دبئی ہی میچز کی میزبانی کرے گا۔
یاد رہے گذشتہ دنوں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی دبئی میں امارات کرکٹ بورڈ کے سابق آفیشل و موجودہ آئی سی سی ڈائریکٹر مبشر عثمانی سے بھی اہم ملاقات ہوئی تھی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔