Sunday, 02 February 2025


پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نےتنخواہوں کی ادائیگی کیلئےنیامراسلہ جاری کردیا

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اساتذہ کو کیش تنخواہوں کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یکم مارچ سے اساتذہ کو صرف بینک اکاؤنٹ یا ڈیجیٹل طریقہ کار سے تنخواہوں کی ادائیگی کیجائے گی،پیف نے تمام لائسنسی اسکولوں کو تنخواہوں کی ادائیگی ڈیجیٹل طریقہ کار سے ادا کرنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن حکام کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی کا ریکارڈ ٹیچرز انفرمیشن سسٹم پر فراہم کیا جائے گا۔ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے لائسنسی سکولز کیخلاف محکمانہ کارروائی کیجائے گی۔

فیز ون میں آؤٹ سورس ہونے والے سکولوں کی تعداد پانچ ہزار سے زائد ہے۔ مذکورہ سکولوں میں کام کرنے والے اساتذہ کی تعداد دس ہزار سے زائد ہے۔

Share this article

Leave a comment