پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ہے جب کہ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار پوائنٹس سے زیادہ پر ٹریڈ کررہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے دن مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 287 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 113968 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔بعد ازاں بازارِ حصص میں مندی کا رجحان جاری رہا اور 640 پوائنٹس کی مندی سے 100 انڈیکس کم ہوکر 113615 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا تھا اور مسلسل تین دن مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 31 ارب روپے ڈوب گئے تھے۔