کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ٹریڈنگ کے آغاز پر مندی کے بعد اب تیزی کا رجحان جاری ہے۔
گزشتہ روز زبردست تیزی کے ساتھ کاروبار کے آغاز سے 100 انڈیکس نے 2 نئی بلندیوں کو عبور کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1247پوائنٹس کی مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا اور ہنڈریڈ انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 14ہزار 921 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
بعد ازاں مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا اورپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 423 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔
اس تیزی کے ساتھ بینچ مارک کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 16 ہزار 592 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔