پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نےاسکولوں میں مخصوص کمپنیوں کا پینٹ کر انے کی ہدایت کردی ۔
مراسلے میں پیف نے 6ہزار کے قریب سکولوں کو پابند کردیا اور کہا ہے کہ ا سکولوں میں رنگ بلڈنگ کوڈ کے رنگوں کے مطابق کریں تاہم سبز اور گلابی کو ترجیح دیں ۔ اسکولوں میں ڈیکوریشن کرنے سے پہلے اور بعد کی تصویروں کو شیئرکریں بصورت دیگر مارچ کی ادائیگی روک لی جائے گی ۔پینٹس کے بلوں کی تصویریں بھی اپ لوڈ کی جائیں ۔
پارٹنر اسکولز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مخصوص کمپنیوں کے پینٹ کر انے کیلئے پابند کرنا غیر قانونی ہے ۔ اپنی مرضی کا معیاری پینٹ کر انے کی اجازت ہونی چاہیے