ثانوی تعلیمی بورڈ کے ریسرچ سیکشن کے تحت ہونے والے ہفتہ طلبہ کا آغاز19فروری 2025 سےہوگا۔
ان مقابلوں کا افتتاح چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ اپنے کلیدی خطبے سے کریں گے۔ ڈائریکٹر ریسرچ حور مظہر کے مطابق یہ تمام مقابلہ جات صبح10:00بجے سے شروع ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پہلا مقابلہ بدھ19فروری کو حسنِ قرأت سے ہو گا،دوسرا مقابلہ20فروری کو نعت خوانی، تیسرا مقابلہ21 فروری کو سندھی تقاریر،چوتھا مقابلہ 24فروری کو اردو تقاریر،25 فروری کو انگریزی تقاریر جبکہ آخری مقابلہ 26 فروری کوملی نغمہ پر مشتمل ہو گا۔
بورڈ سے الحاق تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے سربراہان کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ صرف جماعت نہم و دہم کے طلبہ کی نامزدگی کیلئے فارم بورڈ کے ریسرچ سیکشن میں 14فروری 2025تک جمع کرا دیں۔بورڈ سے الحاق شدہ اسکول بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ سے فارم ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔