Saturday, 01 March 2025


رمضان المبارک میں2سے4مارچ کےدوران پنجاب کےبیشتراضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی

رمضان المبارک کے دوران متعلقہ محکموں نے بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے، جس کے نتیجے میں ماہ مقدس میں موسم خوشگوار رہے گا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق رمضان المبارک اور بارشوں کے سلسلے کی آمد سے متعلق محکمے کی جانب سے بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق رمضان المبارک میں 2 سے 4 مارچ کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سرگودھا، میانوالی، خوشاب اور منڈی بہاالدین میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح لاہور، شیخوپورہ، حافظ آباد ، گجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولپور، خانیوال، لیہ، بھکر، ساہیوال اور پاکپتن میں بھی بادل برسیں گے۔

ڈی جی پی دی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

Share this article

Leave a comment