Friday, 29 November 2024


شہید بے نظیر بھٹو قتل کیس، کاروائی کےبغیر4 نومبر تک ملتوی

ایمزٹی وی(راولپنڈی )انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے محمد ایوب خان مارتھ نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت سینئر پراسیکیوٹر چوہدری اظہرکی عدم حاضری پر بغیر کارروائی4 نومبر تک ملتوی کر دی۔آئندہ تاریخ پر ایس ایس پی طاہر ایوب اور انسپکٹر طارق کیانی کے بیانات ریکارڈ کیے جائیںگے جبکہ شام ساڑھے7 بجے امریکی صحافی مارک سیگل واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے پہنچیں گے جہاں وڈیو لنک کے ذریعے ان پر جرح کی جائے گئی جبکہ ڈٰی سی او راولپنڈی کے مطابق کمشنر آفس میں عدالت عارضی طور پر قائم کر دی گئی ہےجس میں عدالت نے ملزم پرویز مشرف کے وکیل الیاس صدیقی ایڈووکیٹ اور دیگر ملزمان کے وکلا کو بھی طلب کیا ہے، پیپلز پارٹی کی طرف سے لطیف کھوسہ موجود ہوںگے، سینئر سرکاری پراسیکیوٹر چوہدری اظہر استغاثہ کی نمائندگی کریںگے، پرویز مشرف کی جگہ عدالت میں صفدر جاوید بطور ملزم ان کی نمائندگی کریںگے۔

Share this article

Leave a comment