ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ سراسرغلط ہے اور اس قسم کے بیان سے تقسیم پیدا ہوگی ذرائع کے مطابق اسی حوالے سے برطانوی وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق ڈیوڈ کیمرون ڈونلڈ ٹرمپ کے خیالات سے اتفاق نہیں کرتے ہیں کیونکہ ان کا بیان غلط اور معاشرے میں پھوٹ ڈلوانے والا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدارتی امیدوار اس سے قبل بھی مسلماںوں کے خلاف متنازع قسم کے بیانات دے چکے ہیں جب کہ گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ مسلمان آبادی کا بڑا حصہ امریکیوں سے نفرت کرتا ہے امریکا میں مسلمانوں کا داخلہ مکمل طور پر بند کردیا جانا چاہئے۔
مسلمانوں کےخلاف بیان دینے پر ڈونلڈ ٹرمپ تنقید کی زد میں!
- 09/12/2015
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1461 K2_VIEWS
Leave a comment