ایمزٹی وی(لاہور) صدر ممنون حسین کے سود سے متعلق بیان کا تحریری مواد لاہور ہائیکورٹ نے طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں صدر مملکت ممنون حسین کو نااہل قرار دلوانے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ صدر ممنون حسین نے ایک تقریب میں سود کو جائز قرار دینے کے بارے بیان دیا، جس کے بعد وہ آئین کے تحت صدر مملکت کے منصب کیلئے نااہل ہو گئے ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ صدر مملکت ممنون حسین کو نااہل قرار دیا جائے۔ عدالت نے صدر ممنون حسین کے سود سے متعلق بیان کا تحریری مواد طلب کرتے ہوئے سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کر دی۔