Friday, 29 November 2024


کے پی کے میں بڑی تبدیلی۔۔خاتون نے حلف اٹھالیا

ایمزٹی وی(پشاور) تحریک انصاف کی ڈاکٹرمہرتاج روغانی کوخیبرپختونخوا اسمبلی کی پہلی خاتون ڈپٹی اسپیکر منتخب کرلیاگیا۔اس نشست کیلیے تحریک انصاف کی مہرتاج روغانی اور(ن) لیگ کے ارباب اکبرحیات کے درمیان مقابلہ ہوا۔ پی ٹی آئی کی امیدوار77ووٹ لیکرکامیاب قرارپائیں جبکہ ان کے مخالف (ن) لیگ کے امیدوار ارباب اکبرحیات کو37 ووٹ ملے۔ووٹوں کی گنتی کے بعدمہر تاج روغانی نے اپنے عہدے کاحلف بھی اٹھالیا۔ووٹنگ کے دوران پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے دکھاکرووٹ کاسٹ کرنے پراپوزیشن ارکان سراپااحتجا ج بن گئے اورشدید نعرے بازی کی جس کے باعث پولنگ روکناپڑی۔

Share this article

Leave a comment