Friday, 29 November 2024


بلوچستان اسمبلی میں پہلی خاتون اسپیکر!

ایمزٹی وی(کوئٹہ) مسلم لیگ (ن) کی مس راحیلہ حمید خان درانی بلا مقابلہ بلوچستان اسمبلی کی پہلی خاتون اسپیکر منتخب ہو گئی ہیں۔راحیلہ درانی کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے مقررہ وقت 10 بجے تک اسپیکر کے لئے کاغذات جمع نہیں کرائے ذرایع کے مطابق پریزائڈنگ افسر لیاقت آغا نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مقررہ وقت تک صرف راحیلہ حمید خان درانی نے ہی کاغذات جمع کرائے اس لئے وہ بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہو گئی ہیں۔ مفتی گلاب نے مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد اپنے کاغذات جمع کرائے اس لئے وہ قابل قبول نہیں ہیں۔ راحیلہ خان درانی 2013 کے عام انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشست پر مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئیں تھیں جب کہ اس سے قبل بھی وہ بلوچستان اسمبلی کی رکن رہ چکی ہیں۔ واضح رہے کہ مئی میں سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی اسلم بھوتانی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے جس کے بعد سے یہ نشست خالی تھی۔

Share this article

Leave a comment