Friday, 29 November 2024


داعش کے خلاف عراقی فضائیہ کی کارروائی، البغدادی کا نائب ہلاک

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) بغداد عراق میں عراقی فضائیہ کی کارروائی میں داعش کے سربراہ ابوبکرالبغدادی کا نائب ناصرمحمد العبیدی مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عراقی جوائنٹ آپریشن کے ترجمان کرنل محمد ابراہیم نے امریکی ٹی وی سے گفتگو میں ابوبکرالبغدادی کے نائب کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے انہوں نے دورانِ گفتگو باروانہ میں داعش کے ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ کے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ناصر محمد العبیدی صدام حسین کی اسپیشل فورس ری پبلکن گارڈزکا بریگیڈ کمانڈر بھی رہ چکا تھا۔ جو ناصر العبیدی عراق میں امریکی فوجی جیل کیمپ بیوکا میں قید رہا تھا بعد ازاں اسے ابوغریب جیل منتقل کیا گیا جہاں سے وہ فرارہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ امریکی فوجی حکام نےناصرمحمد العبیدی کی ہلاکت پرعراقی ائیرفورسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے داعش کے خلاف بڑی فتح قراردیا ہے

Share this article

Leave a comment