Friday, 29 November 2024


صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ پہلے مرحلے میں18اضلاع میں شروع کیا جائے گا

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) صاف پانی منصوبےپرپیش رفت کاجائزہ لینےکےحوالےسےوزیر اعلیٰ پنجاب کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔جس میں  چیف ایگزیکٹو آفیسر صاف پانی کمپنی نے اجلاس کومنصوبے کے اہم نکات سے آگاہ کیا۔اس موقع پروزیرِاعلیٰ محمد شہباز شریف کاکہناہےکہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ان کاکہناتھاکہ پہلے مرحلے میں18اضلاع میں یہ منصوبہ شروع کیا جارہا ہے۔صاف پانی سہولت سینٹرز کے قیام سے روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے،جہاں مقامی نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی۔۔شہباز شریف کاکہناہےکہ مفادِ عامہ کےاس منصوبے کا تعلق براہِ راست عوام کی صحت سے ہے،منصوبے پر تیز رفتاری کےسا تھ کام کیا جائے گا۔

Share this article

Leave a comment