Friday, 29 November 2024


لیبیا میں ساحل کےقریب مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 117 افراد ہلاک

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) لیبیاکےساحل کےقریب مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی،حادثے میں ایک سو سترہ افراد جان کی بازی ہار گئے، مرنے والوں میں ذیادہ ترکا تعلق افریقی ممالک سے تھا. تفصیلات کے مطابق لیبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے ایک سو سترہ افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں ذیادہ تر لوگوں کی تعداد افریقہ سے تعلق رکھنے والے مہاجرین کی ہے. لیبیا کی نیوی کے مطابق روارہ کے ساحل پر تارکین وطن کی ایک سو سترہ لاشیں بہہ کر آگئیں،حادثہ مہاجرین کی کشتی ڈوبنے کی وجہ سے پیش آیا. ریڈ کراس کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کی حالت سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کہ کشتی کو حادثہ اڑتالیس گھنٹوں میں پیش آیا. اس سے قبل گذشتہ دنوں تارکین وطن کی کشتی بحیرہ روم میں الٹنے سے پینتالیس افراد ہلاک ہوگئے تھے،جبکہ ایک سو پینتیس مسافروں کو بچا لیاگیا تھا۔

Share this article

Leave a comment