Friday, 29 November 2024


برفانی سمندر پر پیانو کی پرفارمنس

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) اطالوی پیانو نواز لڈووکو اناڈی نے بحر منجمد میں گلیشیئر کے سامنے اپنی سحر انگیز پرفارمنس سے سماں باندھ دیا۔ پیانو کی یہ پرفارمنس عالمی ادارے گرین پیس کی بحر منجمد کی حفاظت کے لیے چلائی جانے والی مہم کا حصہ ہے۔ عالمی پیانو نواز نے اپنی دھن ’الجی فار دا آرکٹک‘ ایک سمندر میں ایک تیرتے ہوئے پلیٹ فارم پر بیٹھ کر پیش کی۔ انہوں نے اپنی پرفارمنس ویلن برگ برین گلیشیئر کے سامنے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی موسیقی کے ذریعے انہوں نے ان 8 ملین افراد کی حمایت کی ہے جو بحر منجمد کے ماحول کو بچانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ بحر منجمد شمالی کے بیشتر حصے پر برف جمی ہوئی ہے۔ یہاں آبی حیات بھی کافی کم ہیں جبکہ نمکیات دیگر تمام سمندروں کے مقابلے میں سب سے کم ہیں۔ اس کا رقبہ 14,056,000مربع کلومیٹر ہے۔ اس کے ساحل کی لمبائی 45 ہزار 389 کلومیٹر ہے۔ یہ تقریباً چاروں طرف سے زمین میں گھرا ہوا ہے جن میں یورپ، ایشیا، شمالی امریکہ، گرین لینڈ اور دیگر جزائر شامل ہیں۔ کلائمٹ چینج یا موسمیاتی تغیر کا بحر منجمد پر بھی پڑا ہے۔ شدید گرمی کے باعث اس کے گلیشیئرز کی برف پگھلنی شروع ہوگئی ہے جس سے ایک تو سطح سمندر میں اضافے کا خدشہ ہے، دوسری جانب یہاں پائی جانے والی جنگلی حیات جیسے برفانی ریچھ وغیرہ کی بقا کو بھی سخت خطرات لاحق ہیں۔

Share this article

Leave a comment