Friday, 29 November 2024
Saturday, 02 July 2016 11:40

انسانی بال جتنے باریک کیمرے کی تیاری میں اہم پیش رفت

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)جرمنی کے ماہرین کے مطابق انہوں نے تھری ڈی پرنٹنگ کے ذریعے 3 لینس کو بناکر اور جوڑ کر ایک ’’پن ہیڈ‘‘ کیمرہ بنایا ہے جو نمک کے ایک ذرے جتنا ہوگا اور اس سے سرجری، جاسوسی، روبوٹکس اور کیمرہ صنعت میں انقلاب پیدا کرسکتا ہے۔ اس سے بننے والا چھوٹا کیمرہ سرنج کی سوئی میں سماسکتا ہے اور اسے کسی آپٹیکل تار ( فائبر) کے کنارے پر بھی لگایا جاسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس کے ذریعے جسم کے اندر اینڈوسکوپی کو بہتر بنایا جاسکے گا کیونکہ اتنے باریک کیمرے سے بہت صاف اور واضح تصاویراور ویڈیو لی جاسکیں گی اور اس کے علاوہ اعضا کے اندر جھانکنا بھی ممکن ہوسکے گا۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ ملٹی لینس طریقے سے روبوٹکس اور ڈرون ٹیکنالوجی میں بھی انقلاب آجائے گا، اس سے فائبر امیجنگ سسٹم، آپٹیکل فائبر اور دیگر ٹیکنالوجی میں بہت ترقی ہوگی۔

Read 1880 times

Leave a comment