Friday, 29 November 2024


خلا باز کبھی سفید اور کبھی اورنج سوٹ کیوں پہنتے ہیں؟

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)آپ نے خلا بازوں کو خلائی مشن پھر جاتے ہوئے مخصوص لباس میں دیکھا ہو گا جو کہ کبھی سفید یا پھر اورنج رنگ کا ہوتا لیکن اس کے بارے آپ میں سے چند لوگوں کو ہی پتہ ہو گا کہ اس کے پیچھے راز کیا ہے۔ آپ نے ٹی وی اور انٹر نیٹ پر جاری ہونیوالی تصویروں میں اکثر دیکھا ہو گا خلائی مشن کی روانگی کے دوران خلا بازوں نے اورنج رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوتا ہے جبکہ خلا پر پہنچنے پر ناسا کی جانب سے چاند یا پھر کسی اور سیارے سے خلا بازوں کی جب تصاویر یا ویڈیوز جاری کی جاتی ہیں تو ہمیشہ خلا بازوں نے سفید رنگ کا مخصوص لباس زیب تن کیا ہوتا ہے۔ ان دونوں مخلتف رنگ کے لباسوں میں کیا فرق ہوتا ہے اس حوالے سے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

اورنج رنگ کے سوٹ کو (ایڈوانس کریو ایسکیپ سوٹ) جبکہ سفید رنگ والے لباس کو (ایکسڑا وہیکولر سوٹ) کہا جاتا ہے جبکہ دونوں لباسوں میں خاص فرق یہ ہے کہ اورنج سوٹ کا لباس خلا باز خلائی جہاز کی روانگی کے وقت اس لئے زیب تن کرتےہیں کہ کہیں راستے میں کوئی حادثہ پیش آ جائے تو اورنج رنگ زیادہ واضح طور پر دکھائی دینے کے ساتھ ساتھ اس سوٹ میں پیرا شوٹ ، لائف بوٹ اور چاقو موجود ہوتا ہے جو کسی ممکنہ بڑے حادثے سے بچاؤ کیلئے معاون ثابت ہوتا ہے ۔

دوسری جانب سفید قسم کے سوٹ(ایکسڑا وہیکولر سوٹ) کو خلا میں چلنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے کیوں کے سفید رنگ سورج کی تپش سے بچانے کے ساتھ ساتھ خلا میں کم روشنی کے باوجود واضح طور پر نظر آتا ہے۔ اس کے علاوہ اس سوٹ میں جسم کو ٹھنڈا کرنے کا نظام بھی ہوتا ہے جو خلا باز کو سخت موسم میں ٹھنڈک پہنچاتا ہے۔

Share this article

Leave a comment