Friday, 29 November 2024


موبائل فون سیٹ پرٹیکس میں اضافے کا25جون سے اطلاق

ایمزٹی وی(بزنس)ایف بی آرنےبجٹ میں عائد کردہ ٹیکسوں کے نفاذ اور وصولی سے متعلق تمام ماتحت اداروں کو ہدایات جاری کردیں جس میں فیلڈ فارمیشنز کو کہا گیا ہے کہ فنانس ایکٹ کے تحت سگریٹ پر عائد کردہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا اطلاق 4 جون جبکہ سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور موبائل فون سیٹ، مشروبات پر عائد کردہ اضافہ شدہ سیلز ٹیکس کا اطلاق 25جون سے کیا گیا ہے، اسی طرح زرعی ادویہ، ٹریکٹرز اور کھاد پر سیلز ٹیکس میں کمی کا اطلاق بھی 25 جون سے کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ باقی اشیا پر سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا، اسی طرح اسٹیشنری آئٹمز، ذائقے دار دودھ سمیت دیگر اشیا پر عائد کردہ ٹیکسوں کا اطلاق بھی یکم جولائی سے ہوگا اور اسی کے مطابق ٹیکس دہندگان سے ٹیکس وصولیاں کی جائیں۔

Share this article

Leave a comment