Sunday, 05 January 2025
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی(ایجوکیشن)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں2 روز تک احتجاج کرنے والے میٹرک کے فیل طلبا کی کاپیوں کی خصوصی اسکروٹنی کاعمل مکمل ہوگیا،اسکروٹنی کے نتیجے میں احتجاج کرنے والے99فیصدطلبا کے جاری کردہ نتائج درست اورمتعلقہ طلبا کے ریاضی، طبعیات اورانگریزی کے پرچوں میں فیل ہونے کا انکشاف ہوا ۔اس سلسلے میں طلبا کی کاپیوں کی اسکروٹنی پیرکی رات گئے تک جاری تھی، بورڈ ذرائع کے مطابق 300 کے قریب اپنے نتائج سے ناخوش ان طلبا میں سے بیشتران پرچوںمیں فیل تھے جس میں انھوں نے احتجاج کے بعد اسکروٹنی کی درخواست دی تھی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ احتجاج کرنے والے طلبا کی کاپیوں کی اسکروٹنی کاعمل مکمل ہوگیا اور ان میں سے99 فیصدطلبا طبعیات،ریاضی اورانگریزی کے پرچوں میں فیل ہیں۔طلبا کی کاپیوں کی اسکروٹنی کے لیے ایگزامینر اورہیڈ ایگزامینرکی خدمات لی گئی تھیں ،ناظم امتحانات کاکہنا تھا کہ شفاف نتائج کے سبب بعض مافیا کے افراد طلبا کو استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،واضح رہے کہ ان طلبا نے ایک بارپھرپیرکوبورڈمیں احتجاج کیاتھا اوراپنے نتائج کی تصدیق کامطالبہ کیا تھا ، ادھر بورڈ کے اعلامیے کے مطابق چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا ہے کہ کسی بیرونی مداخلت اور دباؤ کے بغیر میٹرک کے امتحانات کے شفاف نتائج کے اعلان کے بعد بعض طلبہ کو اپنے نتائج کی تصدیق درکار تھی۔

ایمزٹی وی(کراچی)7سالہ بچے کے اغوا اور قتل کے مجرم شفقت حسین کو آج صبح کراچی سینٹرل جیل میں پھانسی دے دی گئی۔ تٖفصیلات کےمطابق 7 سالہ بچے کے قتل کے مجرم شفقت حسین کو سینٹرل جیل کراچی میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، اس موقع پر جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جب کہ گزشتہ روز مجرم کی اہل خانہ سے آخری ملاقات کروادی گئی تھی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مجرم شفقت حسین کے 4 مرتبہ ڈیتھ وارنٹ جاری ہوئے تھے جس پر عمل در آمد نہیں ہو سکا تھا ، مجرم شفقت حسین نے 2001 میں 7 سال کے لڑکے کو اغوا کے بعد قتل کردیا تھا جس پر2004میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرم کو سزائے موت سنائی تھی۔

ایمزٹی وی(اسپورٹس )پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی خاتون جرمنی میں فٹبال میچ کھلیں گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد فٹبالرخاتون المیرا رفیقی نے برطانیہ کے ایک بڑے فٹبال کلب لوٹن ٹاؤن سے ایک معاہدہ کیا ہے، جس مطابق المیرا رفیقی اپنا ڈیبیواسٹیون ایج ایف سی کیخلاف میچ کھیل کر کریں گی۔ المیرا رفیقی کو برطانیہ کے کئی بڑے فٹبال کلبز سے بھی آفرز تھیں،ان کا کہنا ہے کہ میرا یہ میچ کھیلوں کی دنیا میں خواتین کا ایک اہم اقدام ہوگا۔ علاوہ ازیںپاکستان فٹبال فیڈریشن کے عہدیدار فہد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر المیرا رفیقی کو سراہتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین نے کھیلوں کے فروغ میں اہم کردارادا کیا ہے۔

ایمزٹی وی(کراچی)شہر قائد میں وکلا نے اپنے ساتھی وکیل شفاق احمد کے قتل کے خلاف ہڑتال کردی اور سٹی کورٹ کا مین گیٹ بند کردیا اور عدالتیں بند کرا دیں جس کے باعث عدالت آنے والے سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ وکلا کی ہڑتال کے باعث سیکڑوں مقدمات کی سماعت ملتوی ہوگئی ۔ گزشتہ رات گلشن اقبال میں سفاری پارک کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان نے کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتجہ میں کار میں سوار ایڈووکیٹ اشفاق جاں بحق جبکہ ان کا ساتھی رفعت حسین نامی شخص شدید زخمی ہوگیا ۔

ایمزٹی وی(کراچی)پاکستان کی جانب سےبھارت کو ایک اور محبت اور جذبہ خیر سگالی کا پیغام دے دیا گیا۔پاکستان نےجذبہ خیر سگالی کےتحت ایک سوتریسٹھ بھارتی ماہی گیر کراچی کے لانڈھی جیل سے رہا کر دیئے۔ دوسری جانب بھارتی جیلوں میں اب بھی متعدد پاکستانی قیدی موجود ہیں۔ رہا ہونیوالےبھارتی قیدیوں نےدونوں ممالک سےاپیل کی کہ تمام قیدیوں کو انسانی بنیاد پر رہا کیا جائے۔ رہائی پانیوالے بھارتی ماہی گیروں میں تیرہ مسلمان بھی شامل ہیں،ذرائع کےمطابق ماہی گیروں کوبذریعہ ٹرین لاہور روانہ کیا جائیگا جہاں پر کل انہیں واہگہ بارڈر پربھارتی حکام کےحوالےکردیاجائیگا۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) دنیا بھر میں خفیہ سرکاری دستاویزات کی اشاعت کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی ویب سائٹ وکی لیکس اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکا اپنے برطانیہ اور جرمنی کے بعد ایک اپنے ایک اور اہم اتحادی ملک جاپان کے اعلیٰ حکام اور کمپنیوں کی بھی جاسوسی کی ہے۔ وکی لیکس نے اپنی ویب سائٹ پر امریکا سے متعلق جو تارہ ترین خفیہ دستاویزات شائع کی ہیں اس کے مطابق امریک خفیہ ایجنسی (این ایس اے) 2006 سے جاپان کی اہم سرکاری و سیاسی شخصیات اور 35 کمپنیوں کی خفیہ نگرانی کر رہی تھی۔ این ایس اے نے امریکا اور جاپان کے دو طرفہ تعلقات، تجارت کے فروغ کے لیے طے پانے والے معاملات اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے مقابلے کے لیے اختیار کی جانے والی حکمتِ عملی جیسے معاملات کی خفیہ نگرانی کی جب کہ جاپانی اداروں کی معلومات آسٹریلیا، برطانیہ، کینیڈا اور نیوزی لینڈ سمیت اپنے “انٹیلی جنس شراکت داروں” کو بھی فراہم کیں۔ دوسری جانب جاپان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان یاسو ہیسا کاوامورا کا کہنا ہے کہ وکی لیکس کے انکشافات کے بعد اس حوالے سے امریکا سے مسلسل رابطے میں ہیں، جاپانی حکومت اپنی معلومات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔2 ماہ قبل وکی لیکس نے این ایس اے کی جانب سے فرانس کے موجودہ صدر اور 2 سابق صدور کی جاسوسی کا بھی انکشاف کیا تھا جس کے بعد واشنگٹن اور فرانس کے درمیان معاملات کشیدہ بھی ہو گئے تھے جب کہ اس سے قبل جرمنی اور دیگر یورپی ممالک کی جانب سے بھی اس حوالے سے سخت رد عمل کا اظہار کیا گیا تھا۔

ایمزٹی وی(اسپورٹس)اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستان نے مزید 3 طلائی تمغے جیت لیے، توصیف الحسن نے 10 کلو میٹرسائیکلنگ ریس میں ہدف کو حاصل کرنے کے لیے صرف 22 منٹ کا وقت صرف کیا، ٹیبل ٹینس میں عارف قیوم اور انوار الحسن نے میدان مارا، ملک کو ابتدائی گولڈ میڈل جیتنے والے عاصم زار نے ایک چاندی کا تمغہ بھی اپنے نام کرلیا، ایتھلیٹکس کے100 میٹر ایونٹ میں سائرہ اکرام نے بھی دوسری پوزیشن حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق اسپیشل کھلاڑیوں کے عالمی مقابلے امریکی شہر لاس اینجلس میں جاری ہیں ، ایونٹ میں دنیا بھر سے آئے ہوئے خصوصی پلیئرز صلاحیتوں کے بھرپور جوہر دکھا رہے ہیں، پاکستانی کھلاڑیوں کا جوش وجذبہ دن بدن بڑھتا ہی جارہا ہے اور وہ ہر آنے والے دن پہلے سے بہتر پرفارمنس دے رہے ہیں، آئندہ دو روز بھی انھوں نے کئی مقابلوں میں شرکت کرنی ہے۔ پاکستانی دستے کے ہمراہ آئے ہوئے آفیشلز کھلاڑیوں سے بھی زیادہ پرجوش ہیں جس طرح وہ کھلاڑیوں کا خیال رکھ رہے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہے۔توصیف الحسن نے سائیکلنگ مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیت کر پاکستانی مہم کو مزیدتقویت بخشی۔ انھوں نے لانگ بیچ پر سائیکلنگ کس سے قبل ٹیبل ٹینس میں پاکستان کے عارف قیوم نے سنگلز اور انوار الحسن نے ڈبلز میں پاکستان کو سونے کے تمغوں کا حقدار ٹھہرایا۔ مقابلوں کے ساتویں روز دو پاکستانی کھلاڑیوں نے دو چاندی کے تمغے بھی جیتے ان میں ایتھلیٹکس کے سو میٹر ایونٹ میں سائرہ اکرام نے مقررہ فاصلہ 18 سیکنڈ میں طے کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان کیلیے پہلا سونے کا تمغہ جیتنے والے عاصم زار نے ایک سلورمیڈل بھی اپنے نام کیا، انہوں نے پچاس میٹر سوئمنگ ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی، انھوں نے مقررہ فاصلہ 58 سیکنڈ میں طے کیا۔ باسکٹ بال کے ایک میچ میں پاکستان نے پولینڈ کو ہرا دیا تاہم فٹبال میںا سکواڈ برانز میڈل کے لیے ایکشن میں دکھائی دے گا ، اسکواڈ فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے سے محروم رہ گیا۔ دوسری طرف ٹینس کی میڈلز تقریب میں سابق امریکی ٹینس اسٹار پیٹ سمپراس نے اسپیشل پلیئرز کو میڈلز پہنائے، اس موقع پر انھوں نے پلیئرزکی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ے 10کلو میٹر ایونٹ میں مقررہ فاصلہ 22 منٹ میں طے کر کے گولڈ میڈل جیتا۔

ایمزٹی وی(اسپورٹس) سری لنکا سے وطن واپسی پر قومی کرکٹرز کو والہانہ استقبال کیاگیا، انور علی، سرفراز احمد اور پیسر ضیا الحق اتوار کو کراچی پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر عوام نے کرکٹ ہیروز کا شاندار استقبال کیا، ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دوسرے ٹوئنٹی 20 میں جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرانیوالے انور علی نے اپنی کارکردگی کو قوم کے نام کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے مشکل صورتحال میں دباؤ نہ لیتے ہوئے اپنا جارحانہ انداز اختیار کیا، اس فتح پر ملنے والی پذیرائی پر اللہ کا شکر گزار ہوں، پاکستان کے لیے کھیلنا اولین ترجیح ہے، ان کھلاڑیوں کا استقبال کرنے والوں میں ندیم عمر، اعظم خان و دیگر بھی شامل تھے، انور علی نے کہا کہ پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرانے پر دلی خوشی ہے، آئندہ بھی اس کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا،کوچ وقار یونس نے مجھے اسی حکمت کے ساتھ کامیابی کا ٹارگٹ دیا، میں نے کریز پر پہنچ کرجیت کو ذہن میں رکھا اور17 گیندوں پر 46 رنزبٹور کراپنا مشن پورا کیا۔

ایمز ٹی وی(کراچی) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے 3 اگست بروز پیر سے کراچی سمیت سندھ کے تمام سرکاری اور نجی اسکول کھلنے کی محکمہ تعلیم کی تجویز مسترد کردی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے 3 اگست بروز پیر کو سیلاب اور بارشوں سے متاثر نہ ہونے والے علاقوں بشمول کراچی کے اسکول کھلنے کی محکمہ تعلیم کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صوبے بھر میں یونیفارم پالیسی ہوگی اور تمام نجی و سرکاری اسکول 11 اگست کو ہی کھولے جائیں گے

ایمز ٹی وی (کراچی)ایچ ای سی کے تین افرادجن میں ڈاکٹر مختار (چئیرمین ایچ ای سی )،منصور کنڈی (ایگزیکٹو ڈائریکٹرایچ ای سی ) اور کامران ارشد پولیس لے کر آئے اور یونیورسٹی کی ملازمت سے نکالے جانے والے افراد کو یونیورسٹی کا انچارج بنا دیا اور سب دیکھتے رہے۔اس بات کا انکشاف وفاقی اردو یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے ایمز ٹی وی کے پروگرام میں انٹرویو کے دوران کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص سرکاری نوکری سے کارِ سرکار میں مداخلت کی بنیاد پر نوکری سے نکال دیا جائے تو وہ تا حیات کسی سرکاری نوکری کا اہل نہیں رہتا لیکن اس کے باوجودوفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آبادکے ایک حصہ پر ایسے افراد جو اخلاقی جرائم میں ملوث ہونے کی بناءپر ملازمت سے فارغ کردیے گئے انہیں وہاں حاکم بنا کر بٹھا دیا گیااور اس غُنڈہ گردی میں HEC کھُلے عام ملوث ہے۔ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ کوئی نہ کوئی مصلحت یا ایسی بات ضرور ہے جس کی وجہ سے سب خاموش ہیں،ہم نے متعدد بار حاکم اعلیٰ اور چانسلر صاحب کو لکھا ہے کہ یہ کھُلی غُنڈا گردی ہوئی ہے لیکن کوئی ایکشن لینے کے لیے تیار نہیں ہے۔حکومتِ وقت کو اس طرف توجہ دینی چاہیے کہ اسلام آباد میں ان کی ناک کے نیچے کس طرح کی لاقانونیت ہورہی ہے اور حکومت سے وابستہ کون کون سے لوگ اس کی پشت پناہی کر رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب اس لیے کیا جارہا ہے کہ اردو کے نام پر بنی اس یونیورسٹی کو جلد ہی ایک ناکام تجربہ قرار دے کر ختم کردیا جائے کیونکہ یہ واحد یونیورسٹی ہے جو اردو کی ترویج کے لیے اور قومی زبان کو فروغ دینے کے لیے بنائی گئی ہے۔