Thursday, 23 January 2025
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل): دبئی میں سالانہ ایئر شو کا آج دوسرا روز ہے پانچ روزہ شو میں پاکستان سمیت 60 ممالک کے طیارے نمائش کیلئے پیش کئے جائینگے۔دبئی کے آسمان پر ہوائی جہازوں نے بھری ایسی اڑان جس نے کردیا سب کو حیران سالانہ ایئرشو کا آغاز متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کے طیاروں نے کیا، جنہوں نے آسمان کو رنگوں سے سجا دیا۔ ائیر شو میں پاکستان سمیت ساٹھ ملکوں سے گیارہ سو کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ شو میں ایک سو ساٹھ مسافر اور فوجی طیاروں کی نمائش کی جائے گی ۔شو میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس گیجٹس اور تھری ڈی پرنٹرز کی بھی نمائش کی جارہی ہے، ائیر شو بارہ نومبر تک جاری رہے گا، انتطامیہ کے مطابق ایئر شو میں پنسٹھ ہزار سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے۔

ایمزٹی وی (کراچی ) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن سے جعلی نوٹ بنانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے ،ملزم گزشتہ ایک سال سے ساتھیوں کے ساتھ مل کر جعلی نوٹ بنا رہا تھا اورنگی ٹاﺅن کے علاقے پاکستان بازار میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی نوٹ بنانے والے ملزم غلام مصطفی کو گرفتار کرلیا ،گرفتار ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پانچ ہزار ایک ہزار اور پانچ سو کے جعلی نوٹ بنایا کرتے تھے ۔

 
 

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل): شامی جنگی طیاروں نے پچھلےتین دنوں میں شدت پسندوں کے درجنوں ٹھکانے تباہ کردیئے جبکہ کارروائی کے دوران چالیس جنگجو بھی مارے گئے. شامی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ جنگی جہازوں نے صوبہ حماہ، حمص، حلب، ادلب، رقہ اور دمشق کے نواح میں کارروائی کرتے ہوئے شدت پسندوں کے کئی ٹھکانے تباہ کردیئے۔بمباری میں کمانڈ سینٹرز اور ہتھیاروں کے گوداموں کو بھی نشانہ بنایاگیا۔اس دوران شامی طیاروں نے اٹھانوے پروازیں کیں، انکا مزید کہنا تھا کہ حلب کے جنوب میں درجنوں گاڑیوں اور عسکری سامان بھی بڑی تعداد میں تباہ کیا گیاہے۔ انکا کہنا تھا کہ تین دن کے فضائی کارروائی میں 40 جنگجو بھی مارے گئے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)بیلاروس کے وزیر اعظم سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ نواز شریف نے بیلا روس کے وزیر اعظم آندرےکوبیکوف کی پاکستان آمدپر استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے رہنماوں نے ملاقات میں دو طرفہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جبکہ تعاون بڑھانے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان بیلا روس کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے۔ دونوں ممالک میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ وزیر اعظم آندرے نے شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان سے تعلقات بڑھانے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ وزیر اعظم آندرے کوبیکوف کی آمد پر گارآف آرنر بھی پیش کیا گیا۔ واضح رہے کہ بیلاروس کے کسی بھی وزیراعظم کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک )کوئٹہ میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے بارش کے بعد موسم خوش گوار ہوگیا ،جبکہ لاہور میں بارش کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ہے،تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر کائٹہ میں گزشتہ روز سہ پہر سے ہلکی اور تیز بارشوں کا نیا سلسلہ ہو ا جو وقفے وقفے سے آج صبح تک جاری رہا،محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں اب تک 5 ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں بھی وقفے وقفے سے مز ید بارش کا امکان ہے ۔

ایمز ٹی وی (لاہور) موسم سرما میں بجلی کا استعمال قدرے کم ہوجاتا ہے لیکن اس کے باوجود بجلی کی ڈیمانڈ اور سپلائی میں فرق ختم نہ ہوسکا اور گرمیوں کی طرح اس موسم میں بھی بجلی کا شارٹ فال جاری ہے۔پیپکو حکام کے مطابق بجلی کا شارٹ فال3500 میگا واٹ تک ہے جس کے باعث شہروں میں چھ سے آٹھ گھنٹے جبکہ دیہاتوں میں دس سے بارہ گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے۔شارٹ فال کی وجہ پیپکو حکام کے مطابق ہائیڈل پاور کی پیداوار کم ہونا ہے۔

ایمز ٹی وی (ملتان) صوبے پنجاب کے شہر ملتان کے علاقے پیر کالونی نمبر تین میں چندمسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔ اس فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہو گئیں ۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) سندھ کے تیسرے بلدیاتی الیکشن کے لئے ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اور جماعتِ اسلامی نے اپنے مظبوط امیدواروں کو میدان میں اتار دیا ہے۔تٖفصیلات کے مطابق سندھ کے تیسرے بلدیاتی الیشن میں کراچی میں ہونگے ۔کراچی میئر شپ کے حصول کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کی نظریں مرکوز ہیں متحدہ قومی موومنٹ جانب سے سینئر رہنما وسیم اختر چیئرمین کی سیٹ کے لئے لڑیں گے جبکہ ریحان ہاشمی اور زریں مجید ڈپٹی میئر کے لئے نامزد ہیں دوسری جانب جماعت اسلامی کے رہنما امیر حافظ نعیم الرحمان کا نام چیئرمین کے لئے نامزد کیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی علی زیدی کو میئرشپ کے لئے نامزد کیا ہے۔اس دوڑ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے کراچی ڈویژن کے صدر نجمی عالم کو میئر کا امیدوار نامزد کیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف عوامی نیشنل پارٹی انتخابات میں تو بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے تاہم اس کی جانب سے میئر کے لئے کوئی نام سامنے نہیں آ سکا ہے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)ایوانِ بالا میں سینیڑ رحمان ملک کی تحریک پر گزشتہ روز بحث ہوئی جس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ایوانِ بالا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارتی عزائم کو بے نقاب کیا جارہا ہے۔اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ 7 جون کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ڈھاکہ میں پاکستان توڑنے کی بات کی تھی جو اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے خلاف ورزی ہے .انہوں نے ایوان بالا کو یقین دلایا کہ انڈیا کےجارحانہ رویہ کوتمام سفارتی فورمز پر تواتر اور مؤثر انداز میں بے نقاب کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کو بلوچستان اور فاٹا میں "را" کی مداخت کے ثبوت بھی دے چکے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری نے نام نہاد سیکولر انڈیا میں اقلیتوں کے ساتھ برے سلوک کا نوٹس لیا ہے۔انڈیا میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں کے ساتھ سلوک انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ پاکستان کے سیکوریٹی کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی خودمختاری کا تحفظ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ) بالی وڈکنگ شاہ رخ خان اور اداکارہ کاجول کی نئی آنے والی فلم ”دل والے“ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔یہ فلم مشہور فلمساز روہت شیٹھی نے بنائی ہے۔ٹریلر کے جاری ہوتے ہی کئی لوگوں نے اسے سوشل میڈیا پر دیکھا اور پسند کیا ہے۔ یہ فلم رواں سال 18دسمبر کو ریلیز ہوگی۔