Sunday, 19 January 2025


اسکول ٹیچرزانٹرن کی بھرتیوں کےلئےپالیسی جاری

پنجاب محکمہ تعلیم نے اسکول ٹیچرز انٹرن کی بھرتیوں کے لئے پالیسی جاری کردی

ایس ٹی آئی کو 9ماہ کے لئے بھرتی کیا جائے گا،مذکورہ ٹائم میں گرمی کی چھٹیوں کا پریڈ شامل نہیں ہوگا،ایس ٹی آئی کو نوکری پر مستقل نہیں کیا جاسکے گا۔

پالیس کے مطابق ہائی اور مڈل اسکول میں ریکروٹمنٹ کے لئے امیدوار کا ماسٹر ڈگری کے ساتھ پروفیشنل ڈگری ہونا لازمی قرار دیا گیاہے،پرائمری اسکول کے لئے بھی گریجویٹ ڈگری کے ساتھ پروفیشنل ڈگری ہونا لازمی ہے ۔

ایس ٹی آئی کو دوسرے اسکول ٹرانسفر یا نوکری پر مستقل نہیں کیا جاسکے گا۔انٹرن شپ کا وقت مکمل ہونے پر امیدوار کو سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔

بھرتیاں ڈپٹی ڈی ای او، اے ای او، سکول ہیڈ اور سکول کونسل کی منظوری سے کی جائیں گی،پرائمری اسکول انٹرن کو 38ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیا جائے گا،مڈل اسکول میں 40اور ہائی اور ہائرسیکنڈری سکول میں انٹرنز کو 45ہزار روپے ماہانہ ملے گا۔

کامیاب امیدواروں کی فہرست پورٹل اور اسکول کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائے گی۔ اسکول کے سربراہان منتخب امیدواروں کو تین دن کے اندر ملازمت کا خط جاری کریں گے ۔

Share this article

Leave a comment