Wednesday, 25 December 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی (کراچی) قومی ادارے کا مجموعی خسارہ300 ارب روپے تک پہنچ گیا پی آئی اے نے کٹھمنڈو، فرینکفرٹ، ہانگ کانگ، بنکاک، سنگاپور، کولمبو، ایران، شکاگو، ہوسٹن، ترکی، گلاسگو، ایمسٹرڈم سمیت دیگربین الاقوامی روٹس بند کردیے، یہ روٹس گزشتہ کئی سال سے بندہیں لیکن انتظامیہ ان منافع بخش روٹس پرپروازیں چلانے کیلیے انتظام نہیں کرسکی جس کی بنیادی وجہ ایئرکرافٹس کی کمی بتائی جاتی ہے، بھاری معاوضوں پر ایڈوائزرز بھرتی کیے گئے۔

عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمتوںمیں نمایاں کمی کے باوجودپی آئی اے انتظامیہ نے کراچی سے جدہ کے ٹکٹ میں 8 ہزار روپے کا اضافہ کردیا جس کی منظوری بورڈسے بھی نہیں لی گئی، تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن انتظامیہ گزشتہ کئی سال سے بنداہم بین الاقوامی روٹس پرپروازیں چلانے کیلیے انتظامات نہیں کرسکی جن ممالک کی پروازیں بند ہیں وہاں پاکستانیوں کی اکثریت رہائش پذیرہے، ان منافع بخش بند روٹس پردیگر ایئر لائنز کاروبار کررہی ہیں۔1999میں پی آئی اے کے فضائی بیٹرے میں 47 ایئرکرافٹس تھے جن میںسے اب صرف 24پرواز کے قابل بتائے جاتے ہیں۔ ان میں سے 6 ایئر کرافٹس بلغاریہ، اردن اورترکی سے لیزپر حاصل کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب کراچی میں عمرہ سیزن شروع ہوتے ہی کراچی سے جدہ جانے والے مسافروں کو سیٹیوں کی عدم دستیابی کاسامنا کرنا پڑ رہاہے۔۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کو رواں مالی سال میں27ارب جبکہ مجموعی خسارہ3 کھرب تک پہنچ گیاہے۔ اس کے باوجود پی آئی اے نے بھاری معاوضے پر2 ایڈوائزر مقرر کیے ہیں۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد) پاکستان کی قومی اسمبلی کے بعد ایوان بالا یعنی سینیٹ نے بھی 21 ویں آئینی ترمیم اور آرمی ایکٹ 1952 میں ترمیم کی متفقہ منظوری دے دی ہے قومی اسمبلی میں ووٹنگ کے عمل میں جماعت اسلامی اور حکومت کی اتحادی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) نے حصہ نہیں لیا جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے سینیٹ میں بھی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ’امید ہے سیاسی اتفاق رائے کو چھوٹے معاملات میں ضائع نہیں کیا جائے گا‘
’دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی جانبدار نہیں رہ سکتا‘

سینیٹ میں بل پیش کرنے سے پہلے وزیراعظم نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آئین میں ترمیمی بل کی ضرورت تھی۔
انھوں نے جمعیت علمائے اسلام (ف) اور جماعت اسلامی کا نام لیے بغیر کہا اگر ایک دو جماعتوں کو ان سے اختلاف ہے تو حکومت نے اسے ختم کرنے کی کوشش کی اور اسی وجہ سے قومی اسمبلی کا اجلاس دیر سے شروع کیا گیا سینیٹ کے ممبران کی تعداد 104 ہے جن میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اراکین کی تعداد چھ ہے۔ جب ترمیمی بل پیش کیا گیا تو اس وقت ایوان میں حاضر اراکین کی تعداد 78 تھی اور سب نے متفقہ طور پرفوجی ایکٹ میں ترمیم کے بل کے حق میں ووٹ دیا جبکہ چیئرمین سینیٹ کے مطابق آئین میں ترمیم کے حق میں 77 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا۔

ایمزٹی وی (کھیل) ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی قیادت مہندرا سنگھ دھونی کے ہاتھوں میں ہوگی جبکہ ویرات کوہلی کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے، دیگر کھلاڑیوں میں شیکھر دھون، روہت شرما، اجنکیا رہانے، سریش رائنا، امباتی رائیڈو، رویندرا جدیجہ، اکشر پٹیل، اسٹوارٹ بنی، آر ایشون، امیش یادو، ایشانت شرما، بھونیشور کمار اور محمد شامی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ بھارت نے مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں ہی گزشتہ ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کی تھی تاہم اس مرتبہ وریندر سہواگ، گوتم گمبھیر، عرفان پٹھان، یوسف پٹھان، یووراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ بھارت کی نمائندگی نہیں کرپائیں گے۔

ایمزٹی وی( اسلام آباد) پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داعش کا اثر و رسوخ روز بروز بڑھتا جارہا ہے اور داعش پاکستان کے لئے حقیقی اور مسلسل بڑھتا ہوا خطرہ ہے جب کہ سیکیورٹی کے حوالے سے صوبہ بلوچستان کی صورتحال زیادہ مخدوش ہےپاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سال 2014 میں پاکستان میں دہشت گردوں نے 1200 کے قریب حملے کئے جس میں 1723 افراد جاں بحق جب کہ 3143 زخمی ہوئے جب کہ 2013 کے مقابلے میں 2014 میں دہشت گردی کے واقعات میں 30 فیصد کمی واقع ہوئی ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر 436 کے قریب حملے کئے گئے اور 217 حملوں میں عام شہریوں کو نشانا بنایا گیا جب کہ دیگر واقعات میں سرکاری ادارے،سرکاری تنصیبات، عبادت گاہوں اور اسکولوں کو نشانا بنایا گیا۔

ایمزٹی وی (کراچی) مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت یہ فیصلہ کرے گی کہ کون سا کیس نئی عدالتوں میں جائے گا، اسی وجہ سے 21 ویں ترمیم سے جو نئی عدالتیں بنائی جارہی ہیں ،اس میں کچھ سیاسی عناصر کو یہ خوف لاحق ہے کہ آیا یہ عدالتیں سیاسی مخالفین کے خلاف تو استعمال نہیں ہوں گی ؟۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ نئی عدالتوں کے علاوہ جب تک حکومتیں شہری علاقوں میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کے اقدامات نہیں کرتیں اس وقت تک اس لعنت پر قابوپانا مشکل ہوگا ،ہمارے فوجی عہدے داروں کی بھی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے کہ وہ قوم کے وقار اور ان کے اعتمادپر مزید آگے کی طرف بڑھیں اور دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے میں ان عدالتوں کو کسی بھی طور سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔

ایمزٹی وی(نیوز ڈیسک) حکام کے مطابق اغوا ہونے والے تمام افراد مسافر تھے اور انھیں اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو اغوا کیا گیا قلعہ سیف اللہ میں انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مغویوں میں سے پانچ افراد کوئٹہ سے ایک مسافر بس میں ژوب جا رہے تھےمسافر بس قلعہ سیف اللہ کے علاقے تنگہ میں ایک ہوٹل پر رکی تو نامعلوم مسلح افراد وہاں ایک گاڑی میں آئے۔
مسلح افراد مسافروں میں سے پانچ افراد کو یرغمال بنا کر نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔
اغوا ہونے والے دیگر چار افراد ایک کار میں سوار تھے جو اسلام آباد سے کوئٹہ آ رہے تھے۔
اغوا ہونے والے افراد کا تعلق بلوچستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب سے ہے۔ مغویوں میں ایک طالب علم کے علاوہ سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں تاحال ان افراد کے اغوا کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے اور نہ ہی کسی نے ان کے اغوا کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

رواں سال کے دوران بلوچستان میں یہ اغوا کا پہلا بڑا واقعہ ہے جبکہ چند روز قبل ضلع چاغی کے علاقے دالبندین سے ایک سکھ تاجر کو اغوا کرنے کے علاوہ کوئٹہ شہر سے بھی ایک شخص کو اغوا کیا گیا گذشتہ سال دسمبر میں ضلع نصیر آباد سے دو مختلف واقعات میں پانچ افراد کو اغوا کیا گیا جن میں تین تبلیغی جماعت کے ارکان بھی شامل تھے جو دو روز قبل بازیاب ہوئے دسمبر کے اوائل میں کوئٹہ شہر سے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکٹر کو بھی اغوا کیا گیا تھا اور ان کی تاحال بازیابی ممکن نہیں ہو سکی۔
بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ان افراد کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

ایمزٹی وی (نیوز ڈیسک) اقوامِ متحدہ نے لبنان کی جانب سے شام میں جاری خانہ جنگی سے فرار ہو کر لبنان میں پناہ لینے والے شامی شہریوں کے داخلے کو مزید سخت کرنے کی غرض سے نئی پابندیاں عائد کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اقوامِ متحدہ کا ادارہ چاہتا ہے کہ لبنان کی حکومت ’سب سے غیر محفوظ مہاجرین‘ کی لبنان تک رسائی کے حوالے سے وضاحت کرے۔
اس سے قبل لبنان اور شام کے درمیان سفر پر کوئی خاص پابندی نہیں تھی لیکن اب لبنان میں داخل ہونے کے لیے شامی شہریوں کو ویزا لینا پڑے گا۔

شام میں جاری خانہ جنگی کی وجہ سے لبنان میں دس لاکھ سے زائد شامی شہریوں نے پناہ حاصل کر رکھی ہے تاہم اب ایک سینئیر وزیر کا کہنا ہے کہ لبنان میں ’مزید شامیوں کو پناہ دینے کی گنجائش نہیں ہے لبنان کے وزیرِ داخلہ نوہاد مشنوک نے پیر کو نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’ ہمارے پاس پہلے ہی بہت زیادہ پناہ گزین ہیں اور مزید پناہ گزینوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے کئی پناہ گزینوں کو کیچڑ اور برف سے اٹے ہوئے عارضی خیموں یا کیمپوں میں رہنا پڑتا ہے۔

خیال رہے کہ لبنان نے شام میں جاری خانہ جنگی سے فرار ہو کر لبنان میں پناہ لینے والے شامی شہریوں کے داخلے کو مزید سخت کرنے کے لیے پیر کو نئی پابندیاں عائد کی تھیں۔

ایمزٹی وی (نیوز ڈیسک) ایئرایشیا کے طیارے کی تباہی کی باز گشت ابھی فضاؤں میں ہی موجود ہے کہ ایک اور طیارہ عین پرواز کے وقت تکنیکی خرابی کا شکار ہوکر بند ہوگیا اور ایک بڑے حادثے سے بچ گیا ایئر ایشیا کی فلائٹ 7633 سورابایا سے بینڈنگ پرواز بھرنے کی سب تیاری مکمل کرچکی تھی کہ اچانک ایک زوردار آواز کے ساتھ طیارے کا انجن بند ہوگیا جس نے تمام مسافروں کو خوفزدہ کردیا۔ ایئر ایشیا کے حکام نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ طیارے کا انجن خراب نہیں ہوا تھا بلکہ انجن کو اسٹارٹ کرنے والا پاور یونٹ بند ہوگیا تھا جسے درست کرکے پرواز کو روانہ کردیا گیا اور وہ اپنی منزل مقصود پر بحفاظت اتر بھی گئی۔
واضح رہے کہ 28 دسمبر کو ایئرایشیا کی پرواز کیو زیڈ 8501 عملے سمیت 162 افراد کو لے کر انڈونیشیا سے سنگاپورجارہی تھی کہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگئی جس کے بیشترمسافروں کی لاشیں اب تک نہیں مل سکی اور ان کی تلاش کا کام جاری ہے۔