Monday, 23 December 2024


وزیراعلیٰ پنجاب اسکالرشپ پروگرام کےدوسرے فیزمیں چیک تقسیم کریں گی۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف آج پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے اسکالر شپ پروگرام کے دوسرے فیز میں چیک تقسیم کریں گی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف اسلام آباد کے معروف تعلیمی ادارے فاسٹ نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ انجینئرنگ سائنس اسلام آباد میں ہونہار اسکالر شپ کی تقریب میں شرکت کریں گی۔

چیف منسٹر ہونہارا سکالر شپ پروگرام کے تحت 30ہزار طلبہ کے تعلیمی اخراجات وظائف کی صورت ادا کیے جائیں گے ۔68مضامین /ڈسپلن کے طلبہ ہونہار سکالر شپ کے تحت وظائف کی صورت میں تعلیمی اخراجات پورے کرسکیں گے ۔

پروگرام کے تحت سالانہ 30،000 سکالرشپ دی جائیں گی، 4 سال میں جس کی تعداد 120,000 ہوگی۔ہونہار سکالرشپ پروگرام کے تحت طلبہ کے 100 فیصد تعلیمی اخراجات حکومت پنجاب کی ذمہ داری ہوں گے ۔22 سال سے کم عمر طلبہ جن کے پاس پنجاب کا ڈومیسائل ہے اور ان کے گھر کی ماہانہ انکم 3 لاکھ سے کم ہے وہ اس پروگرام کے لئے اہل ہیں۔

شفافیت کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے تمام درخواستیں آن لائن پورٹل پر موصول اور پراسیس کی گئیں۔پروگرام کی پہلی تقریب یونیورسٹی آف پنجاب میں منعقد ہوئی تھی 2473 طلبہ کو سکالرشپ تقسیم کی گئیں۔یو ای ٹی لاہور کے 1886 طلبہ کو بھی اسکالرشپ دی جاچکی ہے ۔فاسٹ یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں راولپنڈی ڈویژن کے کل 2570 طلبہ میں سکالرشپ تقسیم کی جائیں گی

Share this article

Leave a comment