Monday, 23 December 2024


پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز تصوراتی امتحانی نظام کی طرف بڑھ رہے ہیں

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ بچوں کی پڑھا ئی پر منفی اثرات سے بچانے کے لئے تمام سی ای اوز کو ہدایات جاری کی جائیں گی کے اپنے اساتذہ کو اس طرح کی ڈیوٹیوں سے آزاد کریں۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا ایک تقریب کے دوران آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان کے سوال کے جواب میں کہنا تھاکہ پنجاب حکومت تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کم کرنے اور تعلیم کو متاثر کرنے والے عوامل پر کام کر رہی ہےجلد ہی اس کا میکانیزم بنا لیا جائے گا

ابرار احمد خان نے وزیر تعلیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز تصوراتی امتحانی نظام کی طرف بڑھ رہے ہیں اور اسکی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے۔ ابرار احمد خان نے کہا کہ آپ پنجاب میں جو بھی امتحانی نظام لائیں وہ اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتا جب تک تعلیمی اداروں میں ہونے والی بے تحاشا چھٹیوں پر قابو نہ پالیا جائے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ کبھی سموگ، کبھی پولیو اور کبھی دیگر وجوہات کے باعث اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگائی جاتی ہیں جس سے بچوں کی پڑھا ئی پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، پنجاب کے تمام سی ای اوز کو ہدایات جاری کی جائیں گی کے اپنے اساتذہ کو اس طرح کی ڈیوٹیوں سے آزاد کریں۔

Share this article

Leave a comment