Wednesday, 25 December 2024


پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 میچز ویسٹ انڈیزکےخلاف10جنوری سے کھیلےگی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج ویسٹ انڈیز کی مینز کرکٹ ٹیم کے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 میچز کیلئے پاکستان کے دورے کی تفصیلات کا اعلان کردیا ۔

ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم 6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گی اور پاکستان شاہینز کے خلاف 10 سے 12 جنوری تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 روزہ میچ کھیلنے کے بعد ملتان میں پاکستان کے خلاف سیریز کے دونوں ٹیسٹ کھیلے گی۔

پہلا ٹیسٹ 17 سے 21 جنوری تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری تک کھیلا جائے گا۔

یہ ویسٹ انڈیز کا 19 سال میں پہلا ٹیسٹ دورۂ پاکستان ہوگا، آخری بار نومبر 2006 میں 3 ٹیسٹ کھیلے تھے جبکہ پاکستان کے خلاف اس کی آخری اوے ٹیسٹ سیریز اکتوبر 2016 میں متحدہ عرب امارات میں ہوئی تھی تاہم ویسٹ انڈیز نے اپریل 2018 کے بعد سے 3 بار پاکستان کا دورہ کیا ہے ایک بار ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جون 2022 میں اور 2 بار ٹی20 انٹرنیشنل سیریز اپریل 2018 اور دسمبر 2021 میں کھیلی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

Share this article

Leave a comment