Reporter SS
ایمزٹی وی(کراچی) کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما سید مصطفیٰ کمال کاکہنا ہتھا کہ کراچی کی بربادی گزشتہ سات سال میں ہوئی ہے۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو خبردار کیا کہ اپنے قبلے درست کرلیں اب کراچی لاوارث نہیں ۔ سید مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ تین سو ارب روپے خرچ کرکے کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنایا مگر اب ہر سو بربادی ہے اور جب یہ تباہی ہورہی تھی ایم کیو ایم اور سندھ حکومت کی پارٹنر تھی ۔ انہوں ںے کہا کہ شہر کے دعوے داروں نے کے فور ، لیاری ایکسپریس وے کے لیے تو آواز نہیں اٹھائی مگر اپنے قائد کے شناختی کارڈ کے لیے مظاہرے کیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ کراچی کے وارث آگئے ہیں ۔ سابق ناظم کراچی نے کہا کہ دشمن بائیس سال سے جنگ لڑے بغیر شہر پر قابض ہے وہ ملک کی بقاء کی جنگ لڑرہے ہیں ۔ عوام کو ان ساتھ دینا ہوگا
ایمزٹی وی(کراچی)ایم کیو ایم نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت فطرہ اور زکوٰۃ جمع کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔ اس حوالے سےفاروق ستار کا کہنا ہے گزشتہ سال بھی فلاحی کاموں سے روکا گیا جس کے باعث یونیورسٹی اور دیگر رفاہی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں ۔ انہیں نے کہا ہے کہ فطرہ جمع کرنے پر کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ تیز ہو گیاتھا۔
ایمزٹی وی(پنجاب) لاہور ہائیکورٹ نے پانامہ لیکس کے انکشافات پر وزیراعظم کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیئے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے جواد اشرف ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف پانامہ لیکس کے انکشافات پر کارروائی نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے. درخواست گزار کے مطابق پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد الیکشن کمیشن کو وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت نااہلی کی کارروائی کے لئے درخواست دی مگر الیکشن کمیشن نے کوئی کارروائی نہیں کی اور اس حوالے سے آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کی جا رہیں۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو پانامہ لیکس کے انکشافات پر وزیراعظم کے خلاف نااہلی کی کارروائی کے لئے ہدایت کی جائے جس پر لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر الیکشن کمیشن کو 8 جون کے لئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔
ایمزٹی وی(شوال)شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کےد رمیان جھڑپ میں چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق شمالی وزیرستان کےعلاقے شوال میں دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگرد ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئےہیں
ایمزٹی وی(کوئٹہ) وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ اب بہت ہوچکا افغان مہاجرین کو واپس جانا ہوگا اور اگر وہ عزت سے نا گئے تو بلوچستان میں بسنے والے افراد انہیں خود ہی دھکے دے کر باہر نکال دیں گے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے خفیہ ادارے این ڈی ایس سی کا بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کے ساتھ پاکستان کے خلاف گٹھ جوڑہے، افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے، ہم جس سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن این ڈی ایس سی کی کارروائیاں اسی طرح جاری رہیں تو ہمارے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ جعلی شناختی کارڈز کا اجرا ہمارا بڑا مسئلہ ہے، جن مہاجرین کو کیمپس میں رہنا تھا وہ اب نادرا کی مہربانیوں کی وجہ سے ہماری گلیوں تک پہنچ چکے ہیں، افغان مہاجرین کی وجہ سے ملک میں امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے لیکن اب بہت ہوچکا انہیں واپس جانا ہوگا، اگر وہ عزت سے نا گئے تو بلوچستان میں بسنے والے تمام افراد انہیں خود ہی دھکے دے کر باہر نکال دیں گے۔
ایمزٹی وی(تعلیم) وفاقی اردو یونیورسٹی نے ایم اے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا، ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق کراچی اوراسلام آباد میں ہونے والے ایم اے (سال آخر) پولیٹیکل سائنس ، تاریخ اسلام ،انگریزی اور اکنامکس پرائیویٹ سالانہ امتحانات (ستمبر2015ء) کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ۔
ایمزٹی وی(تعلیم)صوبائی حکومت کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات کے باوجود نجی تعلیمی ادارے کھلے رکھنے پر محکمہ تعلیم حرکت میں آگیا، 42تعلیمی اداروں کو شوکازنوٹس جاری کردیئے ،سیل کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں قبل ازوقت کرنے کااعلان کردیا تھا اور احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے رکھا ہے محکمہ تعلیم کی ٹیموں نے چیکنگ کی تو معلوم ہوا کہ 42 نجی تعلیمی ادارے احکامات پر عملدرآمد نہیں کررہے، ا ن سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
ایمزٹی وی (تعلیمی) بورڈ آ ف انٹر میڈ یٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن را ولپنڈی نے ٹیچرز سنز 2015کے وظائف کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ ترجمان ارسلان علی کے مطابق نوٹیفکیشن کے بارے میں کسی کو اعتراض ہو تو وہ 15یوم کے اندر آفیسر انچارج انکوائری برانچ تحریری طور پر جمع کروائے۔