Reporter SS
ایمزٹی وی(تعلیم) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے عملی امتحانات ملتوی کردیئے ذرائع کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے قائم مقام ناظم امتحانات ہدایت اللہ انصاری نے مطلع کیا ہے کہ نویں اور دسویں کے جاری سالانہ عملی امتحانات 23مئی کو شبِ برات کی وجہ سے ملتوی کر دیے گئے ہیں جبکہ ملتوی ہونے والے عملی امتحانات اب 25مئی کو ہونگے۔
ایمزٹی وی(تعلیم)محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولوں کے اوقات تبدیل کردیا۔ تفصِلات کے مطابق رواں سال قبل از وقت موسم گرما کی تعطیلات کے مطالبے نے زور پکڑا تو آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے نئے اوقات کار جاری کر دیے ۔ نئے اوقات کار جاری ہونے کے بعد پہلے دن تمام نجی اسکولز میں تو اس پر عملدر آمد نہیں ہو سکا ۔ تاہم شیڈول تبدیل ہونے کے بعد بچے خوش ہیں کہ پوری نہ سہی ، آدھی چھٹی ہی سہی ۔ پنجاب بھر کے سرکاری اسکول بھی ساڑھے سات بجے کھلے جہاں چھٹی گیارہ بجے ہوا کرے گی۔
ایمزٹی وی(تعلیم) جامعہ کراچی کے متعدد شعبوں میں ایم فل ، پی ایچ ڈی پروگرام کا انعقاد مشکل میں پڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق جامعہ کراچی میں متعدد شعبوں میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلہ ٹیسٹ منعقد کیا گیا جس میں 2649امیدواروں نے شرکت کی جس میں 1599 امیدوار ناکام ہوگئے۔10 سے زائد شعبوں میں انتہائی کم امیدوار پاس ہونے کی وجہ سے ان شعبوں میں ایم فل ، پی ایچ ڈی پروگرام کا انعقاد مشکل ہوگیا ہے۔جامعہ کراچی کے شعبہ اعلٰی تعلیم و تحقیق کے ایک رکن کے مطابق شعبہ فزیالوجی میں ایک اسسٹنٹ پروفیسر ایک پی ایچ ڈی کے امیدوار کا ڈین آفس سے تحقیقی خاکہ زبردستی لے کر آگئے جبکہ امیدوار نے شعبہءچیئر پرسن کی منظوری سے اسے ڈین آفس بھجوایا تھا۔اعلٰی تعلیم و تحقیق کے رکن کے مطابق اس واقعہ کی زبانی اطلاع تو مل گئی ہے تاہم تحریری شکایت کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی زیرصدارت متحدہ اپوزیشن جماعتوں کا طویل اجلاس ہوا جس میں اعتزاز احسن، شاہ محمود قریشی، طارق اللہ، طارق بشیر چیمہ جب کہ ایم کیو ایم کی جانب سے شیخ صلاح الدین اور عبدالوسیم نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران اپوزیشن رہنماؤں اور ایم کیو ایم وفد میں شکوے شکایتیں کی گئیں تاہم طویل بحث کے بعد اپوزیشن جماعتوں اور ایم کیو ایم کے درمیان اختلافات دور ہونے کے بعد اسے متحدہ اپوزیشن میں شامل کرلیا گیا۔ اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن میں اب قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ کی جگہ ایم کیو ایم رکن کو شامل کیا جائے گا اور خواہش ہے کہ ٹی او آرز کمیٹی کا پہلا اجلاس منگل کو ہوجائے جب کہ ایم کیو ایم نے ٹی او آر کمیٹی کے لئے بیرسٹرسیف کو نامزد کردیا۔ واضح رہے اس سے قبل اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے وفد نے شکوہ کیا کہ ایم کیوایم ایوان کی تیسری بڑی حزب اختلاف کی جماعت ہے جسے نظرانداز کیا جارہا ہے جس پرشاہ محمود قریشی نے شکوہ کیا کہ ایم کیو ایم کواگرکسی چیز پراپنے تحفظات تھے توانہیں بتانا چاہیئے تھا جب کہ خورشید شاہ نے کہا کہ جس طرح ایم کیو ایم اپوزیشن سے الگ ہوئی اس پردکھ ہوا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں نے ایم کیو ایم کو متحدہ اپوزیشن میں شامل کرنے کے لئے شرط رکھتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اپوزیشن میں رہنا چاہتی ہے تو ایوان میں اس کا اعلان کرے اورمیڈیا پر بھی اس کا اعلان کرے کہ وہ اپوزیشن کے فیصلوں کی حمایت کرے گی۔
ایمز(کوئٹہ)احتساب عدالت نے سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔ ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا اس موقع پر تفتیشی افسران نے موقف اختیار کیا کہ زیرحراست ملزم نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جس سے مزید تفتیش کرنی ہے اس لئے ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ عدالت نے تفتیشی افسران کی درخواست منظور کرتے ہوئے مشتاق رئیسانی کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں نیب کے حوالے کردیا۔ واضح رہے کہ 6 مئی کو نیب نے سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھرپرکارروائی کے دوران 63 کروڑ روپے سے زائد نقدی، پرائز بونڈ، زیورات اور غیرملکی کرنسی برآمد کی تھی۔