Friday, 29 November 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(تعلیم) پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی کو دنیا کی 400جامعات اور ملک کی دوسری پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی میں سیمینارکا انعقاد کیاگیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےوائس چانسلر ڈاکٹر رائے نیاز احمد کا کہنا تھا کہ پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی کا آئی یو گرین میٹرک ادارے کی طرف سے دنیا کے تمام جامعات کی درجہ بندی میں 400 جامعات میں شامل ہونے اور پاکستانی جامعات میں دوسری پوزیشن حاصل کرنا اعزاز ہے۔

ایمزٹی وی(تعلیم) بحریہ یونیورسٹی نے اسلام آباد کیمپس میں اوپن ہائوس 2016ء کا انعقاد کیا جس میں انجینئرنگ کمپیوٹر سائنسز اور مینجمنٹ سائنسز کے آخری سال کے طلبہ کو فائنل ایئر پراجیکٹس کے مظاہرے کا موقع دیا گیا۔ انجینئرنگ کی مختلف النوع برانچز جیسے سافٹ وئیر انجینئرنگ، کنٹرول سسٹمز، کمیونیکیشن سسٹمز، ایمبیڈڈ سسٹمز، روبوٹکس، ریڈیو کمیونیکیشنز اور وائرلیس کمیونیکیشن سے 102پراجیکٹس رکھے گئے تھے ۔ نمائش میں مارکیٹنگ، پراجیکٹ مینجمنٹ کے شعبوں کے انٹرپرینول پراجیکٹس پیش کئے گئے ۔ تقریب کا مقصد طلبہ کو بطور انٹرپرینیورز کام کرنے اور انڈسٹری کے تعاون سے معیشت کو درپیش مسائل کا سامنا کرنے کے قابل بنانا تھا۔ تقریب کا اختتام ہر ڈیپارٹمنٹ کے ٹاپ 3پراجیکٹس کو ایوارڈ دینے پر ہوا۔ یونیورسٹی کے ریکٹر وائس ایڈمرل (ر)تنویر فیض تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ اس موقع پر کمپنیوں کے نمائندوں نے طلبہ کے ڈیزائن کئے گئے پراجیکٹس کی تعریف کی اور اپنے اداروں میں فریش گریجویٹس کو ملازمتیں دینے کیلئے طلبہ کا انٹرویو کیا -

ایمزٹی وی (کراچی) پاکستان میں انٹرنیٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن ہوگئی جس کی وجہ سے لاکھوں صارفین کا اپنے دوستوں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ دنیا میں واٹس ایپ کا شمار رابطوں کے لیے استعمال ہونے والی سب سے بڑی سروسز میں ہوتا ہے۔ دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی رابطوں کا سب سے بہترین ذریعہ واٹس ایپ کو مانا جاتا ہے لیکن پاکستان میں اس وقت لاکھوں صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب واٹس ایپ سروس مکمل طور پر ڈاؤن ہوگئی۔ واٹس ایپ سروس ایک گھنٹے ڈاؤن رہنے کے بعد بحال ہوگئی لیکن اس کی وجوہات سامنے نہیں آئی تاہم اس کی وجہ سے صارفین کو جہاں رابطوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہیں کئی افواہیں بھی گردش کرنے لگیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت لاکھوں افراد اسمارٹ فون کے ذریعے واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے ناصرف ٹیکسٹ میسیج کرتے ہیں بلکہ وڈیوز بھی شیئر کرتے ہیں

ایمزٹی وی (تعلیم)اعلٰی ثانوی تعلیمی بورڈ نے عملی امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اعلٰی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی قائم مقام ناظم امتحانات زرینہ راشد نے اعلان کیا ہے کہ انٹر میڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم اور حصہ اول و دوم کے باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2016کے سائنس، پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور سائنس و جنرل گروپس اور امپروومنٹ اورڈویژن کے عملی امتحانات 25مئی سے شروع ہورہے ہیں ، انہوں نے عملی امتحانات میں شرکت کے خواہشمند اور اہل طالب علموں کو ہدایات کی ہے کہ وہ عملی امتحانات سے قبل اپنے متعلقہ کالجوں سے حاصل کرلیں

ایمزٹی وی (اسلام آباد)سولر بچوں کی اصل وجوہات تک پہنچنے کیلئے ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم آج کوئٹہ جائے گی۔ ٹیم کی سربراہی کلینکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر زمان کریں گے جبکہ ٹیم میں جینیاتی ماہر بھی شامل ہوں گے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم سولر بچوں کے بھائی اور رشتہ داروں کے بلڈ سیمپل لینے کے ساتھ ساتھ مقامی مٹی اورپانی کےنمونے بھی حاصل کرے گی۔ ماہرین بچوں کے قریبی عزیزوں سے انٹرویو بھی کریں گے

ایمزٹی وی (تعلیم) ضیاالدین یونیورسٹی میڈیا اسکول(ICMS)کے زیراہتمام پہلا ضیاالدین فلم فیسٹول کلفٹن کیمپس میں 21مئی کو ہوگا۔ فلم فیسٹول کاانعقاد عبدالحسن جعفری آڈیٹورئم کلفٹن میں کیا جائے گاجس میں مشہور اداکار اظفر رحمان، حسن سومرو، شمعون عباسی شرکت کرینگے ، فیسٹول میںکراچی کی مختلف جا معا ت جن میں، جامعہ کراچی، انڈس ویلی، آئی او بی ایم ، اقرائیونیو رسٹی اور آئی سی ایم ایس کی پیش کردہ شارٹ فلمیں اور ڈاکیومنٹریز کو منتخب کرلیا گیا ہے۔ منتخب کردہ فلموں اوردستاویزی فلموں کو ماہر اساتذہ پرمشتمل پینل جج کرے گا اور جیتنے والوں کو کیش انعام دیا جائے گا۔فلم فیسٹیول کو کرانے کا مقصد نوجوان فلم سازوں کےا کا م کو پروان چڑھانا، حوصلہ افزائی کرنا اوران کو محفوظ، عملی اور ضروری پلیٹ فارم فراہم کرناہے

ایمزٹی وی (تعلیم) پاکستان سینٹرل ہومیو پیتھک میڈیکل کالج کے زیر اہتمام جلسہ تقسیم انعامات اور الوداعی پارٹی کا انعقاد پرنسپل پاکستان سینٹرل ہومیو پیتھک میڈیکل کالج ڈاکٹر مختار احمد کی زیر نگرانی کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر نیشنل کونسل برائے ہومیو پیتھی ڈاکٹر محمود الحق عباسی تھے اور ارکان نیشنل کونسل برائے ہومیو پیتھی نے بھی شرکت کی جبکہ طلبہ اور ہومیو ڈاکٹرز کی بھی کثیر تعداد شریک محفل تھی ۔ تقریب کیلئے تمام ہومیو فارماسوٹیکل کمپنی نے تعاون کیا اور شرکت کی، پروگرام کی ابتداء تلاوت کلام پاک اور نعت خوانی سے ہوئی اس کے بعد مختلف خاکے اور قوالی کی صورت میں طلبہ نے حاضرین کو محظوظ کیا۔