Friday, 29 November 2024
Reporter SS

Reporter SS

سلیکشن کمیٹی نےآسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کیلئے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا۔

کینگروز کیخلاف میلبرن میں شیڈول سیریز کے پہلے ون ڈے میچ کیلئے بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی واپسی ہوئی ہے۔
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بطور کپتان ٹیم کی قیادت کے فرائض نبھائیں جبکہ آغا سلمان انکے نائب ہوں گے۔

پہلے ون ڈے کیلئے پاکستان کی پلئینگ الیون:
کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابراعظم، کامران غلام، سلمان آغا، محمد عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8:30 بجے شروع ہوگا۔

مونگ کاک: ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لیےکوالیفائی کرلیا۔

 ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 4 وکٹ سے شکست دی۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈین کرسٹیان 42 اور سیم ہیزلیٹ 26 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جب کہ جیک ووڈ 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سےفہیم اشرف نے ایک وکٹ لی۔

108 رنزکا ہدف پاکستان  نے ایک گیند قبل دو  وکٹ پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے عامر یامین 24  اور  فہیم اشرف 19 رنزبنا کر ناقابل شکست رہے۔محمد اخلاق  اور  آصف علی نے 32 ،32  رنز اسکور کیے۔

ادھر دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے بنگلادیش کو  3 وکٹ سے ہرادیا۔

104 رنزکا ہدف  سری لنکا نے ایک گیند قبل 3 وکٹ  پر حاصل کرلیا۔ سری لنکا کے سندون ویرا کوڈی 50  رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دھننجایالکشن 24  اور  نمیش ویموکھتی نے 12 رنز اسکور کیے۔

ہانگ کانگ سپرسکسز کا فائنل پاکستان  اور سری لنکا کےدرمیان کھیلا جائےگا۔

آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کا سرچ انجن جاری کر دیا گیا ہے۔

اوپن اے آئی کی جانب سے اس سرچ انجن کی تیاری کا اعلان مئی 2024 میں کیا گیا تھا اور اب اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی اس سرچ انجن کو صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے۔فی الحال یہ سرچ انجن چیٹ جی پی ٹی کے ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین کو دستیاب ہوگا اور وہ رئیل ٹائم تفصیلات حاصل کرسکیں گے۔

چیٹ جی پی ٹی کو مفت استعمال کرنے والے صارفین کے لیے یہ سرچ انجن آئندہ چند ماہ میں دستیاب ہوگا۔کمپنی کی جانب سے اس سرچ انجن کو الگ سے متعارف کرانے کی بجائے چیٹ جی پی ٹی کے موجودہ یوزر انٹرفیس کا حصہ بنایا گیا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی میں ویب سرچ کا اضافہ اس اے آئی چیٹ بوٹ کو مائیکرو سافٹ کو پائلٹ اور گوگل جیمنائی جیسے اے آئی چیٹ بوٹس کا مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کرے گا جن کو رئیل ٹائم انٹرنیٹ ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔

کمپنی کے مطابق چیٹ جی پی ٹی سرچ انجن آئی او ایس، اینڈرائیڈ اور ڈیسک ٹاپ ایپس میں دستیاب ہوگا اور اس کے سرچ فیچرز مختلف سرچ ٹیکنالوجیز بشمول مائیکرو سافٹ بنگ پر مشتمل ہوں گے۔یہ سرچ انجن جی پی ٹی 4o اے آئی ماڈل پر مبنی ہوگا۔

 

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے پشاور ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک بندش سے متعلق رپورٹ جمع کروادی۔

پی ٹی اے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 2020ء سے اب تک ایک لاکھ 14 ہزار 15 غیر اخلاقی مواد ٹک ٹاک پر اپ لوڈ ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک لاکھ 13 ہزار 133 اکاؤنٹس بلاک کیے گئے، 2 ہزار 463 مواد مذہب کے خلاف اپ لوڈ ہوئے، جنہیں بلاک کیا گیا۔

پی ٹی اے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ رواں سال 25 ہزار 267 غیراخلاقی مواد ٹک ٹاک پر آپ لوڈ ہوئے۔ اس سال 24 ہزار 800 اکاؤنٹس کو بلاک کیا گیا۔

عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر 13 لاکھ 89 ہزار 181 غیراخلاقی مواد آپ لوڈ ہوئے، 13 لاکھ 3 ہزار 578 لنکس بلاک کیے گئے۔

یاد رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک بندش سے متعلق کیس میں پی ٹی اے سے جواب طلب کیا تھا۔

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 1700 روپے کم ہوگیا جس کے بعد  فی تولہ قیمت 2 لاکھ 83 ہزار روپے ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 1457 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 42 ہزار627 روپے ہوگئی۔ عالمی صرافہ بازار میں سونےکا بھاؤ 17 ڈالر کم ہو کر 2735 ڈالر فی اونس ہے۔

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔

عالمی ثقافتی میلے کی اختتامی تقریب وائے ایم سی اے گراؤنڈ میں منعقد کی جائے گی۔

تقریب کا آغاز شام 6 بجے ہو گا جبکہ رجسٹریشن کروانے والوں کے لیے اس تقریب میں داخلہ مفت ہے۔

اختتامی تقریب میں لیجنڈ طنز و مزاح اور ڈرامہ نگار انور مقصود، گلوکار و موسیقار عاصم اظہر، لوک گائیک اختر چنل زہری اور شاعر تہذیب حفی پرفارم کریں گے۔

 

آئی بی اے کراچی نےسندھ کے 8 تعلیمی بورڈز میں خالی اسامیوں کےلئے ہونے والے تحریری ٹیسٹ ملتوی کردیئے۔

سندھ کے 8 تعلیمی بورڈز میں چیئرمین، کنٹرولرز، سیکریٹری اور آڈٹ کی آسامیوں پر آئی بی اے کراچی کے تحت اتوار 3 نومبر اور 4 نومبر کو ہونے والے تحریری ٹیسٹ ملتوی کردیے گئے۔

چیئرمین تلاش کمیٹی ڈاکٹر طارق رفیع نےمیڈیا کو بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ٹیسٹ پر حکم امتحانی جاری کردیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے مشورے کے بعد یہ ٹیسٹ ملتوی کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ کے 8 تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کے عہدے کیلئے 217 امیدوار، کنٹرولرز کےلیے 35 امیدوار، سیکریٹری کے عہدے کیلئے 27 امیدوار جبکہ گریڈ 17 کی آڈٹ آفیسر کی آسامی کیلئے 19 امیدوار میدان میں تھے۔

تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے امریکا اور اسرائیل کو انتباہ کردیاہے۔

تہران میں ایک تقریب میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کاکہنا تھا کہ امریکا و اسرائیل کو ایران کے خلاف اقدامات پر سخت جواب ملے گا۔

امریکا اور صہیونی حکومت سمیت دشمنوں کو جان لینا چاہیے کہ بلاشبہ وہ ایران اور مزاحمتی محاذ کے خلاف جو کچھ کریں گے اس کا انہیں منہ توڑ جواب ملے گا۔

واضح رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے اسرائیل پر حملے کی تیاری کا حکم دے دیا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا دعویٰ ہے کہ اس کارروائی کا حکم اسرائیلی حملوں میں نقصانات کی بریفنگ کے بعد دیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس حکام کے مطابق ممکنہ طور پر ایران امریکی انتخابات سے قبل اسرائیل پر ایک اور حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 رواں ماہ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں ہوگی۔

کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد کی جانے والی 4 روزہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 میں افتتاحی تقریب سمیت متعدد سرگرمیاں شامل ہیں۔ نمائش میں کراچی کے عوام اور غیرملکی معززین کے لیے دفاعی صنتعوں سے متعلق موضوعات پر بین الاقوامی سیمنارز کا انعقاد کیا جائے گا۔ کلفٹن کے علاقے سی ویو پرنشان پاکستان پر شو بھی منعقد کیا جائے گا۔

آئیڈیاز خطے کی بڑی دفاعی نمائشوں میں سے ایک ہے جہاں دنیا بھر کے نمائش کنندگان اپنی دفاعی مصنوعات اور سازوسامان پیش کرتے ہیں۔

دوسری جانب پی آئی اے نے فضائی بیڑے میں شامل اہم طیاروں پردفاعی نمائش آئیڈیاز کا لوگو پینٹ کروادیا۔ بوئنگ 777 اور ائیر بس 320 کے 4 جہازوں پر لوگو پینٹ کروائے گئے ہیں۔ نیرو باڈی اور وائیڈ باڈی طیارے ملکی و بین الاقوامی فضائی روٹس پر استعمال کیے جاتے ہیں۔آئیڈیاز دوسالہ دفاعی نمائش ہے۔ آخری بارنمائش کا انعقاد 2022 میں کیا گیا تھا۔

پاکستان کی نامور گلوکارہ ریشماں کومداحوں سے بچھڑے 11 برس بیت گئے

بلبل صحرا سے مشہور ریشماں نے اپنی خوبصورت اور منفرد آواز سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں نام کمایا۔

1947 میں بھارتی علاقے راجھستان میں پیدا ہونے والی ریشماں، جنہوں نے انتہائی کم عمری میں صحرائے راجستھان میں پلتے ہوئے اپنی خوبصورت آواز سے گائیکی کے سفر کا آغاز کیا، دیکھتے ہی دیکھتے وہ ایک عام سی لڑکی سے پاکستان کی موسیقی کا درخشاں ستارہ بن گئیں۔

ریشماں کو موسیقی کی دنیا میں ان کی رومانوی اور اداس گانوں کی وجہ سے خاص پہچان ملی۔ ان کی آواز میں موجود درد اور گہرائی نے لوگوں کو آج اپنے سحر میں جکڑے رکھا ہے۔

گلوکارہ ریشماں نے کئی پاکستانی اور بھارتی فلموں کے لیے بھی گیت گائے اور دونوں ممالک میں خوب داد سمیٹی۔

ریشماں نے اپنی زندگی میں حکومتی صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سمیت کئی ایوارڈز اور اعزازات اپنے نام کیے۔

ان کا گائیکی کا انداز ایسا تھا کہ ہر سُر میں درد اور محبت کی گہرائی سنائی دے۔ ریشماں کی مدھر آواز آج بھی مداحوں کے دلوں میں بستی ہے۔

Page 26 of 2428