Friday, 29 November 2024
Reporter SS

Reporter SS

ملک بھرمیں آج سونےکی فی تولہ قیمت700روپےکا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونےکا بھاؤ 700 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 83 ہزار 700 روپے ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 43 ہزار 227 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر اضافے سے 2735 ڈالر فی اونس ہے۔

امریکہ : سابق امریکی صدر باراک اوباما کی بڑی بیٹی نے اپنے نام کے آخر سے والد کا نام ہٹادیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق باراک اوباما کئی مرتبہ اپنی بڑی بیٹی مالیا اوباما کا عوامی سطح پر تذکرہ کر چکے ہیں، جو نام کے آخر میں والد کے حوالے سے ایک علیحدہ نقطہ نظر رکھتی ہیں اور کئی بار سوشل میڈیا پر اس حوالے سے اظہار خیال بھی کر چکی ہیں۔

اب اپنے نقطہ نظر پر عمل کرتے ہوئے مالیا نے اپنے نام کے آخر سے اوباما کا نام ہٹا دیا اور ہالی وڈ میں اپنا پروفیشنل کیرئیر مالیا این کے نام سے شروع کر رہی ہیں۔

PEOPLE میگزین کے مطابق ہالی وڈ کی کم عمر مصنفہ اور ڈائریکٹر مالیا نے اپنی پہلی فلم The Heart کے لیے اپنے نام سے اوباما کو ہٹا دیا۔

مالیا اپنے نام کے ساتھ این استعمال کر رہی ہیں جو ان کے نام کا درمیانی حصہ بھی ہے اور ان کے والد باراک اوباما کی والدہ کا نام بھی ہے۔

اس حوالے سے سابق امریکی صدر کا ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا میں نے مالیا سے کہا کیا تم جانتی ہو کہ یہ تمھیں جانتے ہیں کہ تم کون ہو تو اس پر مالیا نے جواب دیا، آپ کو پتا ہے! میں چاہتی ہوں کہ لوگ پہلی مرتبہ میری فلم مجھے کسی سے جوڑے بغیر دیکھیں اور مجھے یقین ہے کہ ہماری لڑکیاں اسے یقینی بنائیں گی۔

باراک اوباما کا کہنا تھا کہ میری دونوں بیٹیاں مالیا اور ساشا اپنے پروفیشنل کیرئیر میں خود سے اپنی شناخت بنانا چاہتی ہیں اور دونوں نے اس طرح توجہ وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے فوری بعد دینا شروع کر دی تھی۔

امریکی شہر نیویارک میں دنیا کی سب سے بڑی اور چیلنجنگ میراتھون منعقد ہوئی جس میں 36 پاکستانی رنرز نے شرکت کرکےنمایاں کارکردگی دکھائی۔

نیویارک میراتھون میں 12 پاکستانی رنرز اپنی دوڑ 4 گھنٹے سے کم وقت میں مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔

پاکستان کے دانش الٰہی 3 گھنٹے 26 منٹ اور 50 سیکنڈز کے ساتھ نیو یارک میں تیز ترین پاکستانی رہے، روفی شہزادہ پاکستانی رنرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہے جب کہ پاکستانی امریکن بابر غیاث 3 گھنٹے 38 منٹ اور 52 سیکنڈز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

اس کے علاوہ عمار ممتاز، پریم کمار، رحمان اظہر، یاور صدیق، شارق صمد، فصیح الصالح، سلمان خان اور سلمان چوہدری نے فاصلہ 4 گھنٹے سے کم وقت میں طے کیا۔

میراتھون میں شریک نارویجین پاکستانی خولہ احمد 3 گھنٹے 43 منٹ اور 2 سیکنڈز کے ساتھ تیز ترین پاکستانی خاتون رہیں جب کہ ماہین شیخ پاکستانی خواتین کی فہرست میں دوسرے اور کوکب سرور تیسرے نمبر پر رہیں۔

نیدرلینڈز کے ابدی نگئی نے نیویارک میراتھون کی فاتح رہیں اور ڈچ رنر نے فاصلہ 2 گھنٹے 7 منٹ اور 39 سیکنڈز میں پورا کیا۔نیو یارک میراتھون کی خواتین کیٹیگری میں کینیا کی شیلا چیپکوری نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

بالی وڈ کے سینئر اداکار اور کامیڈین راجپال یادیو صحافی کے سوال پر غصے سے آگ بگولہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجپال یادیو ایک صحافی کی جانب سے دیوالی پر دیا جلانے کے بارے میں ان کی حالیہ معذرت پر پوچھے گئے سوال پر غصے میں آگئے۔

صحافی نے سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ راجپال نے ان کا فون پھینکنے کی کوشش کی لیکن اس دوران ویڈیو ریکارڈ ہوتی رہی جوکہ بعد میں وائرل ہوگئی۔

راجپال یادیو نے گزشتہ ہفتے اپنے پرستاروں سے درخواست کی تھی کہ وہ دیوالی پر پٹاخے نہ پھوڑیں کیونکہ یہ عمل آلودگی کا سبب بنتا ہے۔

اداکار کے بیان کے بعد مذہبی اور انتہا پسند حلقوں کی جانب سے جب ان کے اس بیان پر سخت ردعمل آیا تو انہوں نے دو روز قبل سوشل میڈیا ہینڈل سے نا صرف اپنی یہ درخواست ڈیلیٹ کی بلکہ ایک نئی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ہندی میں تمام دوستوں کو ہیلو کہتے ہوئے دیوالی پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر جو ویڈیو شیئر کی تھی وہ ہٹا دی ہے۔راجپال یادیو نے کہا کہ دنیا بھر میں جنہیں اس بات سے تکلیف پہنچی تو وہ ان سے معذرت خواہ ہیں، میری خواہش ہے کہ آپ پورے جوش و جذبے کے ساتھ دیوالی منائیں، صحت مند اور مصروف رہیں۔

واضح رہے کہ 53 سالہ راجپال یادیو حال ہی میں ریلیز ہونے والی انیس بزمی کی ہارر کامیڈی فلم بھول بھلیا 3 میں نظر آئے ہیں جس میں انہوں نے چھوٹا پنڈت کا کردار ادا کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے کہا ہے کہ بچوں کو اسکولوں، خوابوں اور بہتر مستقبل کی امید سے محروم کیا جا رہا ہے۔


فرانسسکا البانیز نے کہا کہ فلسطینی بچوں کو بہت سے ظالمانہ طریقوں سے بھوک، تشدد اور دہشتگردی کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے، اُنہیں ہلاک یا معذور کیا جارہا ہے
اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے طرز عمل کو مجموعی طور پر دیکھیں، اس تمام زمین پر جس طرح اُس نے غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر بچوں کو جس طرح نشانہ بنایا جارہا ہے یہ سب وہاں بسنے والے تمام فلسطینوں کے خلاف ایک تباہ کن ذہنیت اور نیت کی عکاسی کرتا ہے، جو دور سے بنائے گئے منصوبے کی تکمیل کیلئے ہو رہا ہے۔

البانیز کا اشارہ اُس واقعے کی طرف تھا جس میں اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں الخلیل کے جابر علاقے میں اسکول جانے والے بچوں کو سڑک پر خار دار تار لگا کر روک دیا۔

بھارت کی کنڑا فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار گروپرسادکی 4روز قبل لاش برآمد ہوئی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ہدایت کار گرو پرساد نے 4 روز قبل مالی حالات سے تنگ آکر خودکشی کی۔

تفصیلا ت کے مطابق گرو پرساد بینگلورمیں کرائے کے اپارٹمنٹ میں اکیلے رہائش پذیر تھے، ہفتے کے روز پڑوسیوں نے فلیٹ سے بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع دی۔پولیس دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئی تو ہدایت کار کی لاش پنکھے سے لٹکی ملی جو پرانی ہوچکی تھی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار کی دوسری اہلیہ نے پولیس کو بتایاکہ گرو پرساد مالی مشکلات کے باعث پریشان اور ڈپریشن کا شکار تھے، 25 اکتوبر کے بعد سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا تھا۔

دوسری جانب رپورٹس کے مطابق گرو پرساد قرض میں جکڑے ہوئے تھے اور ان پر قرض واپسی کیلئے دباؤ تھا، ان کے خلاف کئی مقدمات بھی عدالت میں زیر سماعت تھے۔

رواں سال مارچ میں ان کی ریلیز ہونے والی فلم باکس آفس پر فلاپ ہوگئی تھی جس کے باعث وہ مالی مشکلات کا شکار ہوگئے تھے۔

گروپرساد کئی مشہور فلموں کے ہدایتکار رہے اور اداکاری بھی کی، انہیں جاندار ہدایتکاری پر ریاستی اور فلمی ایوارڈز بھی دیے گئے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے 92 ہزار کی نئی تاریخ ساز حد عبور کر لی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت آغاز دیکھنے میں آیا اور انڈیکس نے 92 ہزار کی نئی عبوری حد کو چھو لیا۔

ایک موقع پر 100 انڈیکس 1143 پوائنٹس اضافے سے 92003 کی سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 1893 پوائنٹس اضافے سے 90 ہزار 859 پوائنٹس پر ہوا تھا۔

شاہراہ عام آمدورفت کے لیے 24 روز سے بندہونے کے باعث پاراچنارکے تعلیمی ادارے ایک ہفتے بعد کھل گئے۔

ضلع کرم میں پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ عام آمدورفت کے لیے 24 روز سے بند ہے۔

ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کے مطابق امدادی سامان اور مسافروں سمیت 216گاڑیوں کا قافلہ کانوائے کے ساتھ پاراچنار پہنچادیا گیا ہے۔

ڈی سی نے بتایا کہ سامان میں تیل، خوراک اور ادویات شامل ہیں۔

واضح رہےکہ 12 اکتوبر کو مسافر گاڑیوں پر حملے کے بعد سکیورٹی خدشات کے باعث مرکزی شاہراہ بند ہے۔

اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب ونائب وزیراعظم اسحقٰ ڈار کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

ملاقات کے دوران رہنماؤں کے درمیاں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت ہوگی جب کہ فریقین پاکستان ایران دوطرفہ تعلقات پر مشاورت کریں گے۔

اس کے علاوہ ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تجارت، توانائی اور سلامتی سمیت دیرگ شعبوں میں تعاون بڑھانے کا موقع فراہم کرے گا۔

مانیٹرنگ ڈیسک:  اوپن اے آئی نے اپنے چیٹ جی پی ٹی جنریٹیو اے آئی چیٹ بوٹ کو سرچ انجن کی صلاحیتوں کے ساتھ لیس کردیا ہے جو کہ گوگل کے کئی دہائیوں سے جاری ویب سرچ انجن پر غلبے کی پہلی سیڑھی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے کہا کہ یہ اپ گریڈ صارفین کو متعلقہ ویب لنکس کے ساتھ "تیز اور بروقت جوابات حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے بشمول وہ معلومات بھی جنہیں پہلے روایتی سرچ انجن کے استعمال کی ضرورت ہوتی تھی۔

چیٹ جی پی ٹی میں یہ اپ گریڈ اے آئی چیٹ بوٹ کو پورے ویب سے صحیح معلومات فراہم کرنے کے قابل بناتا ہے۔

کمپنی نے کہا کہ چیٹ جی پی ٹی کا ہوم پیج اب موسم کی پیشن گوئی اور اسٹاک کی قیمتوں سے لے کر کھیلوں کے اسکورز اور بریکنگ نیوز تک کے موضوعات پر براہ راست ٹیبز بھی فراہم کرسکے گا۔

یہ ان فراہم کنندگان کی خبروں اور ڈیٹا سے منسلک ہوں گے جنہوں نے اوپن اے آئی کے ساتھ مواد کے معاہدوں پر دستخط کیے ہونگے بشمول فرانس کے Le Monde، جرمنی کے Axel Springer اور United Kingdom کے Financial Times۔

Page 23 of 2428