Friday, 29 November 2024
Reporter SS

Reporter SS

پاکستان سپر لیگ کی چیمپئین فرنچائز لاہور قلندرز نے سابق انگلش کرکٹر ڈیرن گوف کو ہیڈکوچ مقرر کردیا۔

لاہور قلندرز نے سابق ہیڈکوچ عاقب جاوید کےپی سی بی سے منسلک ہونے کے بعد نئے سربراہ کا اعلان کیا۔

لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سابق انگلش کرکٹر ڈیرن گوف گلوبل سپر لیگ میں اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کریں گے۔

اس موقع پر ڈیرن گوف کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے ساتھ جڑنا اور کام کرنا اعزاز کی بات ہے، پلئیرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے دوران فرنچائز کی معاونت کرچکا ہوں۔

لاہور قلندرز کے اونر ثمین رانا نے کہا کہ پرجوش انداز میں ڈیرن گوف کو خوش امید کہتے ہیں، ان کے تجربے سے ہماری بنیاد کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی، ڈیرن گوف 23 نومبر کو گیانا میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

واضح رہے کہ گلوبل سپر لیگ کا گیانا میں آغاز 26 نومبر سے ہوگا۔

 لاہور ہائی کورٹ میں  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ چیلنج کردیا گیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 35 پیسے اضافہ کردیا ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے 84 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دے۔

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں اسکول کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 5 بچوں، پولیس اہلکار سمیت 9 افراد جاں بحق جبکہ 33 افراد زخمی ہوگئے۔

سیکورٹی حکام کے مطابق دھماکے کی زد میں اسکول کے بچوں کی وین سمیت پولیس گاڑی بھی آئی، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ضلعی انتظامیہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

ایس ڈی پی او میاں داد عمرانی نے بتایا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا جو کہ ریموٹ کنٹرولڈ تھا، دھماکے میں 1 پولیس اہلکار، اسکول کے پانچ بچے اور بچیوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق بچوں کی عمریں 5 سے10 سال کے درمیان ہیں، زخمیوں میں 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، دھماکے سے پولیس کی گاڑی، اسکول وین اور رکشوں کو نقصان پہنچا۔

اطلاعات ہیں کہ دھماکے میں 13 افراد زخمی ہیں جن میں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اور غوث بخش رئیسانی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کراچی میں کم سے کم اوسط درجہ حرارت کا 57 سال کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں گزشتہ ماہ کم سے کم اوسط درجہ حرارت 30.9 ڈگری رہا جو کہ 57 سالہ میں کم ترین ہے۔

محکمہ موسمیات کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شہرِ قائد میں رات کے کم سے کم درجہ حرارت کا ایک سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا جو 26.3 ڈگری تھا جس سے اکتوبر 2023 میں 25.7 ڈگری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ اکتوبر کی راتیں شہر کی موسمیاتی تاریخ کی گرم ترین راتیں ثابت ہوئیں۔

خیال رہے کہ ملک کے دیگر شہروں کے برعکس کراچی میں اکتوبر کا مہینہ قدرے گرم رہتا ہے۔ نومبر کے آغاز سے ہی شہر قائد کے باسیوں نے سردیوں کی آس لگا لی ہے۔

بھارت سے آنے والی تیز ہواؤں نے لاہور میں فضائی آلودگی انڈیکس ایک ہزار پر پہنچا دیا جس کے باعث شہری بیمار ہونے لگے ۔

موسمیاتی ماہرین نے شہریوں کو خبردار کر دیا کہ آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی۔

امریکی خلائی ادارے ناسا نے تیز ہواؤں کا میپ جاری کردیا جس کے مطابق بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے سے اٹھنے والا شدید دھواں پاکستان میں داخل ہوگیا۔

ناسا نے فضائی امیج بھی جاری کر دیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر فصل کی باقیات جلانے سے اسموگ میں شدت آئی،

ہواؤں کا رخ بدلنے سے گزشتہ روز لاہور میں فضائی آلودگی اوسط 157 پر تھی جبکہ گزشتہ پانچ دن تک اوسط 180 پر رہی تھی۔

بھارت سے آنے والی تیز رفتار ہوا کے ساتھ دھواں بھی پاکستانی علاقوں میں داخل ہوگیا۔موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر فصلوں کی باقیات جلانے سے اسموگ میں تیزی سے اضافہ ہوا۔

گرین اسمارٹ لاک ڈاؤن والے ایریاز میں حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور چوبیس گھنٹوں میں 6 لاکھ سے زائد جرمانے کیے گئے۔ آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم کی مدد سے بھی ای چالاننگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست خوردہ بھارتی ٹیم مسلسل تین میچز ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

مونگ کوک میں کھیلے گئے مقابلوں میں روبن اتھاپا کی کپتانی میں ایونٹ میں شرکت کرنیوالی بھارتی ٹیم کو گزشتہ روز روایتی حریف پاکستان نے عبرتناک شکست دی۔

آج ایونٹ میں بھارتی ٹیم کا مقابلہ متحدہ عرب امارات سے ہوا، جس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو ایک رن سے ہرایا، ہندوستان کو جیت کیلئے 130 رنز کا ہدف ملا تاہم بھارتی ٹیم محض 129 رنز بناپویلین لوٹ گئی۔

دوسرے میچ میں بھارت کو انگلینڈ کا چیلنج درپیش تھا تاہم اس میچ میں بھی یکطرفہ مقابلے کے بعد 15 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔مسلسل تین میچز میں ناکامی کے بعد بھارتی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔دوسری جانب پاکستان آج کواٹر فائنل میں جنوبی افریقی ٹیم کے مدمقابل آئے گا۔

ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 17 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

مونگ کوک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے دوسرے کواٹر فائنل میں جنوبی افریقہ کو 17 رنز سے شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 105 رنز بنائے، گرین شرٹس کی جانب سے کپتان فہیم اشرف اور آصف علی صفر پر پویلین لوٹے تاہم محمد اخلاق نے جارحانہ بلےباز کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 گیندوں پر 7 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی اننگز کھیلی، اسی طرح حسین طلعت 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں آغاز اچھا نہ رہا، کپتان جے جے اسٹمس 6 جبکہ جیکس سنیمن 5 رنز بناسکے، ایوان جونز نے 46 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی تاہم ٹیم کو میچ جتوانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

خیال رہے کہ ایونٹ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت، متحدہ عرب امارات اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کو شکست دی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بحال کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ایس ایم ڈبلیو فور سب میرین کیبل سے فالٹ دور کرلیا گیا، جون میں SMW4 اور اگست میں AAE-1 سب میرین کیبل فالٹ سامنے آیا تھا، دونوں کیبلز کی بحالی کے بعد 1750 جی بی پی ایس کا سارٹ فال دور ہوگیا ہے۔

ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ملک میں انٹرنیٹ اب مکمل اسپیڈ اور صلاحیت کے ساتھ مکمل طور پر فعال ہے۔

سال 2023 میں صلاحیت میں اضافے کے لیے پیس کیبل کو سسٹم میں شامل کیا گیا۔ کنیکٹیوٹی کے لیے اگلے 2 سالوں میں تین کیبلز کا اضافہ کیا جائے گا، دوٹرانس ورلڈ انٹرنیشنل اور ایک پی ٹی سی ایل کیبل سسٹم میں شامل کی جائے گی۔

گوگل نے جی میل کے ویب صارفین کے لیے ہیلپ می رائٹ نامی فیچر ویب ورژن میں متعارف کرادیا

اس فیچر سے صارفین کوای میلز کو تحریر کرنا بہت آسان بنا دیا ہے۔

آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل جیمنائی پر مبنی یہ فیچر اگست میں موبائل صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔

یہ فیچر فی الحال جی میل کے ان صارفین کو دستیاب ہے جو گوگل ورک اسپیس یا گوگل ون اے آئی پریمیئم پروگرام کے تحت ماہانہ فیس ادا کرتے ہیں۔ہیلپ می رائٹ فیچر کے ذریعے صارفین محض ایک کلک پر نئے ای میل ڈرافٹس بنا سکیں گے۔

اگر آپ شروع سے آخر تک ای میل تحریر کرنا چاہتے ہیں تو بھی جیمنائی ٹولز سے آپ ایسا کرسکیں گے، بس اے آئی ماڈل کو آپ نے چند الفاظ فراہم کرنا ہوں گے۔

اگر آپ پہلے سے موجود کسی ڈرافٹ کو بہتر کرنا چاہتے ہیں تو پالش فیچر آپ کو مختلف آپشنز فراہم کرے گا۔

ان آپشنز سے ای میل کے انداز کو فوری بدلنا ممکن ہو جائے گا۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں چار سالہ پروگرامز کی منظوری دے دی گئی

گزشتہ روسوشل سائنسز کے فیکلٹی بورڈ کا اجلاس ز ڈین، پروفیسر ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر کی زیر صدارت منعقد ہوا

جس میں چار سالہ بی ایس کے 2نئے پروگرامز(بی ایس انٹرنیشنل ریلیشنزاور بی ایس سائیکالوجی)کی منظوری دی گئی جبکہ مختلف شعبہ جات کے بی ایس، ایم ایس/ ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کی سکیم آف سٹڈیز کے علاوہ دیگرمتعلقہ تدریسی و نصابی امور کی بھی منظوری دی گئی۔

Page 28 of 2428