ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے رسد لے جانے والا راکٹ امریکی ریاست ورجینیا میں لفٹ آف کے چند سیکنڈ بعد پھٹ کر تباہ ہو گیا ہے۔اوربیٹل سائنسز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔یہ چوتھا راکٹ تھا جو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے رسد لے کر روانہ ہوا تھا۔ کمپنی کی سگنس کارگو شپ پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود چھ افراد کے لیے 5000 پاؤنڈ کا سامان تھا۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) ترجمان وزیراعظم ہاؤس نےواضح کیا ہےکہ وزیراعظم کی ایم کیو ایم کے وفد سے نئے صوبوں کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔ گزشتہ روزایم کیو ایم کے وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا کے بعض حلقوں میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ایم کیو ایم نے سندھ میں مہاجر صوبہ بنانے کے لیے وزیراعظم سے حمایت مانگی ہے تاہم اس حوالے سے وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم وفد اور وزیراعظم کے درمیان صوبوں کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے چار رکنی وفد نے گزشتہ روزخالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔
ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک) برطانیہ کے ایک مقامی شہر بریڈ فورڈ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کا قتل ہو گیا-پولیس کی تحقیقات کے مطابق 49 سالہ جتندرا لیڈ، ان کی 44 سالہ بیوی دکشا اور 19 اور 17 سالہ بیٹیوں ٹریشا اور نیشا کی لاشیں بریڈفورڈ کے علاقے کلیٹن کے بلیک بری محلے سے پیر کو ملیں۔پولیس کے مطابق کہ وہ اس سلسلے میں ابھی کسی کو نہیں ڈھونڈ رہی۔ٹریشا کی دوست جیسیکا گارسائیڈ کہتی ہیں: ’وہ بہت خوبصورت تھی۔ اس کے چہرے پر ہر وقت ایک بڑی مسکان موجود ہوتی تھی۔ اور اس کے ماں باپریڈفورڈ کونسل میں کام کرتے تھے -کونسل کے لیڈر ڈیوڈ گرین کہتے ہیں کہ ’مقامی لوگ یہ بری خبر سننے کے بعد بہت دکھی اور صدمے میں ہیں۔ ہماری ہمدردیاں ان کے باقی خاندان، دوستوں اور ہمسائیوں کے ساتھ ہیں۔
ایمز ٹی وی (کراچی) سمندری طوفان نیلوفراب کراچی سے تقریبا11 سو کلو میٹر اور گوادر سے ایک ہزار کلومیٹر فاصلے پر ہے۔ بحیرہ عرب میں بننے والے اس طوفان کا رخ دوپہر سے سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی کی طرف ہوگا۔ حجم میں اضافے کے باعث نیلوفر کی رفتار میں کمی آئی ہے مگر اس کی شدت اپنی انتہا پر ہے۔ کراچی سمیت زیریں سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی نیلوفر کے اثرات کی زد میں ہوں گی اور آج سے جمعے کے درمیان 100کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہواﺅں کے ساتھ خوب بارش برسے گی، سمندری طوفان نیلوفر کے پیش نظر پاکستان اور بھارت میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ طوفان کے باعث کراچی سمیت زیریں سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں آج رات سے موسلادھاربارش کا امکان ہے۔
ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)برطانوی وزیرِ کھیل ہیلن گرانٹ نے کھیلوں کی دنیا میں انعامی رقم میں سب سے زیادہ فرق فٹبال، کرکٹ، گولف، ڈارٹس، سنوکر اور سکواش کے کھیلوں میں پایا گیا۔اس جائزے کے دوران دنیا میں کھیلے جانے والے 56 کھیلوں کا جائزہ لیا گیا جن میں سے 35 ایسے کھیل تھے جن کے عالمی مقابلوں کے فاتحین کو انعامی رقم دی جاتی ہے-ایتھلیٹکس، باؤلز، سکیٹنگ، میراتھن، نشانہ بازی، ٹینس اور والی بال وہ کھیل ہیں جن میں 2004 سے پہلے سے مردوں اور خواتین کی انعامی رقم برابر ہے جبکہ گذشتہ دہائی میں اس فہرست میں مزید نو کھیلوں کا اضافہ ہوا۔فٹبال وہ کھیل ہے جہاں مردوں اور خواتین کے عالمی اور پیشہ ور مقابلوں میں انعامی رقم کا فرق بہت زیادہ ہے۔عالمی کرکٹ کونسل نے کہا کہ ’ہم خواتین کی کرکٹ کی ترقی یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ گذشتہ پانچ برس میں خواتین کی کرکٹ پر خرچ کی جانے والی رقم میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ رقم 20 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر دو کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ٹینس وہ پہلا کھیل تھا جس میں مردوں اور خواتین کے مقابلوں میں یکساں انعامی رقم دی گئی اور اس بات پر عمل 1973 میں یو ایس اوپن کے دوران ہوا اور سب سے آخر میں 2007 میں ومبلڈن میں انعامی رقم برابر کی گئی۔ اب دنیائے ٹینس کے چاروں گرینڈ سلیم مقابلوں میں مرد اور خاتون فاتح کو برابر انعام دیا جاتا ہے۔
ایمز ٹی وی (لاہور ) محسن خان نے کہا کہ سابق کپتان سے زیادتی کرنے والے منہ چھپاتے پھر رہے ہوں گے، جلال الدین کا کہنا ہے کہ بیٹنگ لائن توقعات پر پورا اتری تو اسپنرز نے بھی اپنا کام کردکھایا۔تفصیلات کے مطابق یو اے ای میں پے درپے شکستوں کے بعد دبئی ٹیسٹ میں کامیابی پرسابق کرکٹرز کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں، جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ جیت پر صرف ٹیم ہی نہیں پوری قوم خوشی سے سرشار ہے، پہلی اننگز آغاز میں ڈگمگا گئی تھی لیکن یونس خان نے انتہائی اہم اننگز کھیلی،ان کی طرف سے اچھی بنیاد پر ہی بڑے اسکور کی عمارت تعمیر ہوئی جس کے بعد کینگروز دبائو سے باہر نہ آسکے۔
انھوں نے کہا کہ یاسر شاہ لیگ اسپنر جبکہ ذوالفقار بابر بائیں ہاتھ کے بولر ہیں اس لیے سعید اجمل کا بیک اپ تیارکیے جانے کا دعوی نہیں کیا جاسکتا، جلال الدین نے کہا کہ بیٹنگ لائن توقعات پر پورا اتری تو بولرز نے بھی اپنا کام کردکھایا، ذوالفقار بابر اور اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے یاسر شاہ نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، یونس خان کی کارکردگی قابل ستائش ہے، انھوں نے بطور سینئر چیلنج قبول کرتے ہوئے بیٹنگ لائن کا کھویا ہوا اعتماد واپس دلانے میں اہم کردار ادا کیا، سرفراز احمد کی جارحانہ اننگز نے کینگروز کے حوصلے پست کیے جس کے بعد پاکستانی بولرز کی کارکردگی میں تسلسل نے ان کی میچ میں واپسی کے راستے بند کردیے۔
ایمز ٹی وی (کراچی) میڈیا سے گفتگومیں شعیب ملک نے کہا میں خود غرض نہیں ہوں، مکمل طور پر فٹ نہیں ہوا تو قومی ٹیم پر بوجھ نہیں بنوں گا،انھوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں نوجوان بولرز نے بہترین پرفارمنس سے پاکستان کو فتح کے قریب پہنچا دیا، خوشی ہے کہ وہ امیدوں پر پورا اترے، انھوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کیلیے قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے سخت محنت کررہا ہوں اورمکمل فارم میں ہوں، ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا مقصد فارم کا ثبوت پیش کرنا ہے، قائد اعظم ٹرافی میں رنزبنانے کے ساتھ وکٹیں بھی حاصل کررہا ہوں۔
خواہش ہے کہ2019کا میگا ایونٹ بھی کھیلوں تاہم اگر فٹنس نے اجازت نہ دی تو نوجوان کھلاڑیوں کی راہ میں حائل نہیں ہوں گا، انھوں نے کہا کہ 2007میں مجھے قومی ٹیم کی قیادت سونپی جاری تھی تو انکار کر دینا چاہیے تھا، مجھے ایسا لگاتھا کہ بعض سینئرکھلاڑی اس فیصلے سے خوش نہیں تھے، انھوں نے کہاکہ مجھے ایسے وقت میں کپتانی سے ہٹایا گیا جب میں ایک نئی اور مکمل ٹیم بنانے کے لیے تیار ہو چکا تھا، قیادت سے اس انداز میں الگ کرنے کی ایسی روایت کو ختم کرنے کی ضرورت ہے،ایک سوال پرشعیب ملک نے کہا کہ قومی ٹیم میں میرا بیٹنگ نمبر کبھی مستقل نہیں رہا ،اب بھی ٹیم میںشامل ہونے سے قبل اپنے تحفظات دور کروں گا تاکہ میری پرفارمنس پہلے سے بہتر ہو۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) اسلام آباد میں خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل اور عبدالرشید گوڈیل پر مشتمل متحدہ قومی موومنٹ کے 4 رکنی وفد نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ملک میں امن و امان بالخصوص کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن، کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں میں ترقیاتی کاموں کی صورت حال، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان حالیہ خلیج اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم نے کراچی کے اہم ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے خواجہ سعد رفیق، ڈاکٹر فاروق ستار، آصف کرمانی اور سینئیر بیوروکریٹس پر مشتمل کمیٹی قائم کی بھی ہدایت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبے ترجیحی بنیادوں پرمکمل ہوں گے۔ سندھ کی ترقی کے لئے تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوکر کام کریں، ملکی ترقی اور عوامی بھلائی کے لئے اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، آئین تمام جمہوری قوتوں کو مناسب پلیٹ فارم پر بحث و مباحثے کی گنجائش دیتا ہے، سیاسی جماعتوں کو اپنے اختلافات بات چیت سے ہی ختم کرنے چاہئیں، گزشتہ چند ماہ کے دوران ملک میں جمہوریت کی بہترین مثال دیکھنے کو ملی، جمہوری قوتوں نے ملک میں جمہوریت کی بالادستی کے لئے اتحاد کا مظاہرہ کیا۔
ایمزٹی وی (فارن ڈیسک ) میڈیا سے گفتگو میں ثانیہ نے کہا کہ ہم نے گذشتہ برس کے اواخر میں ٹوکیو اور بیجنگ میںٹائٹل فتوحات کے ساتھ اپنی شراکت داری قائم کی تھی،اس برس بھی ہم ٹرافی جیتنے کے ساتھ ہی ایک دوسرے سے رخصت ہورہے ہیں، ثانیہ نے سنگاپور میں منعقدہ ڈبلیو ٹی اے فائنلز کو گرینڈ سلم سے بھی مشکل قرار دیا، اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گرینڈ سلم میں کوارٹر فائنل میں ٹاپ پلیئرز آپ کے مدمقابل آتے ہیں جبکہ یہاں آغاز ہی اس مرحلے سے ہوتا ہے
ثانیہ مرزا کیلیے یہ سیزن اچھا رہا ہے، جس میں انھوں نے یوایس اوپن کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ایشین گیمز میں گولڈ اور برانز میڈلز بھی اپنے قبضے میں کیے، جاپان میں بھی ٹائٹل ان کے حصے میں آیا، بیجنگ ایونٹ میں بھی وہ فائنل تک رسائی میں کامیاب رہی تھیں، ثانیہ نے کہا کہ میں سنگاپور ایونٹ میں پوری تیاری کے ساتھ شامل ہوئی تھی، سیزن کے اختتامی ایونٹ میں شرکت کا یہ میرے لیے پہلا موقع تھا۔ ثانیہ نے اپنی تاریخی فتح کو بھارت کے نام کیا، انھوں نے کہاکہ مجھے ہمیشہ اپنے خاندان خصوصاً والدین سے مکمل سپورٹ ملی، والدہ نسیمہ میرے لیے خوش قسمی کی علامت ہیں، میری ریاست تلنگانہ نے بھی ہمیشہ میری حمایت کی،چار دہائیوں میں ثانیہ مردوں اور خواتین میں سیزن کے اختتامی ٹورنامنٹ جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون بنی ہیں، ان سے قبل وجے امرت راج نے 1977 میں امریکی ڈک اسٹوکٹون کے ساتھ مینز ایونٹ جیتا تھا۔
ایمز ٹی وی (لاہور) اپنی توڑ پھوڑ سے مشھور ہونے والے گلو بٹ کا کہنا ہے پاکستان سمیت بیرون ملک سے فلموں کی آفرہوئی ہے،انھوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے پوری دنیا میں وہ ہی ایک دہشت گرد ہے۔ گلو بٹ کا کہنا تھا کہ میڈیا اگر اس کی مونچھیں کاٹنا چاہتا ہے تو کاٹ دے ، پاکستان سمیت بیرون ملک سے فلموں کی آفر ہوئی ہے اگر وطن کے لئے کسی فلم میں کام کیا تو معاوضہ نہیں لیں گے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کے حوالے سے گلوبٹ کے خلاف فائنل بحث 30 اکتوبرکو ہوگی۔