ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ)اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ انھیں جان کا خطرہ ہے اور دھمکیاں مل رہی ہیں، انھوں نے عدالت سے وڈیولنک پر بیان لینے کی درخواست کردی۔تفصیلات کے مطابق فلم اسٹار میرا نے نکاح پر نکاح کیس میں عدالت میں درخواست جمع کرائی ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے، نامعلوم شخص کی جانب سے انھیں دھمکیاں مل رہی ہیں،انھیں اوران کے فیملی کوخطرناک نتائج سے ڈرایا جارہا ہے۔
اداکارہ میرا کی درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے انھیں جب بھی طلب کیا وہ پیش ہوئیں۔ انھوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت وڈیو لنک کے زریعے ان کا بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت دے۔