ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پاکستانی پلے بیک سنگر اخلاق احمد کی آج 17 ویں برسی ہے ۔ ان کے گائے گئے سدابہار گانے آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں ۔ نامور پلے بیک سنگر اخلاق احمد کی شخصیت کا ہر پہلو دلکش تھا ۔ فنی سفر کا آغاز کراچی میں اداکار ندیم اور مسعود رانا کے ساتھ ایک سٹیج پرفارمنس سے کیا اور پھر تینوں سنگیت کے افق پر ستارے بن کر چمکے ۔
اخلاق احمد دس سال تک بام عروج پر رہے ۔ انہوں نے لاتعداد اردو اور پنجابی فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا ۔ اخلاق احمد کے گائے ہوئے گانے فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جانے لگے ۔ اخلاق احمد کینسر کے مرض میں مبتلا ہوکر 4 اگست 1999 کو اس فانی دنیا سے رخصت ہوگئے لیکن ان کی مدھر آواز آج بھی شائقین موسیقی کے کانوں میں رس گھول رہی ہے۔