ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) حقیقی واقعات پر مبنی ہالی ووڈ کی ڈرامے سے بھرپور نئی فلم’دی برتھ آف اے نیشن‘کا ٹریلرریلیز کر دیا گیا ہے ۔
نیٹ پارکر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی نیٹ ٹرنر(Nat Turner)نامی ایک ایسے افریقی امریکی سیاہ فام غلام کے گِرد گھومتی ہے، جس نے اپنی زندگی کے کئی سال انتہائی کسمپرسی کی حالت میں گزارے۔
ٹرنر نے 1831میں ریاست ورجینیا کی ساؤتھمپٹن میں بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے آزادی کی تحریک کا آغاز کر دیا، جس کے بعد سیاہ فام غلاموں اورسفید فام افراد کے درمیان پر تشدد واقعات بھی رونما ہوئے ۔
کیون ٹیونر اورایرون گلبرٹ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار فلم کے ہدایتکار و پروڈیوسر نیٹ پارکر خود نبھا رہے ہیں ، فلم کی دیگر کاسٹ میں آرمی ہیمر، نومی کنگ، جیکی آرلی ہالے، پینی لوپ این مِلراور گیبریئل یونین شامل ہیں۔
10ملین ڈالرلاگت سے تیار کی جانیوالی یہ ڈرامہ فلم فاکس سرچ لائٹ پکچرز کے تحت رواں سال7اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔