جمعہ, 22 نومبر 2024


عمران ہاشمی نے ایشوریا سے کیوں معافی مانگی۔۔۔؟

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کے سیریل کسر کی حیثیت سے معروف اداکار عمران ہاشمی نے دو برس قبل ایک ٹی وی پروگرام میں ایشوریا رائے بچن کو پلاسٹک کی گڑیا کہا تھا جس پر اب وہ معافی مانگنے کو تیار ہیں۔

عمران ہاشمی نے دو برس قبل ایک ٹی وی پروگرام میں معروف ہدایت کار اور پروڈیوسر کرن جوہر کو انٹرویو میں دیا تھا جس میں انہوں نے ایشوریا رائے بچن کو’’ پلاسٹک‘‘ کہا تھا تاہم اب انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس بات پر سابق ملکہ حسن سے معافی مانگنے کو تیار ہیں۔

اپنے انٹرویو میں عمران ہاشمی نے کہا کہ وہ ایشوریا رائے بچن کے مداح ہیں، کرن جوہر کو دیئے گئے انٹرویو کا انداز مزاحیہ تھا اور وہ بھی ان سوالات سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اسی انداز میں اس کا جواب دے رہے تھے۔ اس بات کو کافی وقت گزر چکا ہے اور اگر اب بھی ایشوریہ رائے کے دل میں یہ بات ہے تو وہ ان سے معافی مانگنے کو تیار ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ایشوریا کا عمران ہاشمی کے ساتھ کام سے انکار

واضح رہے کہ ایشوریہ رائے بچن کو کچھ عرصہ قبل فلم ’’بادشاہو‘‘ میں اچھے کردار کی پیشکش ہوئی تھی جسے انہوں نے قبول بھی کرلیا تھا تاہم جب انہوں نے سنا کہ فلم میں عمران ہاشمی بھی شامل ہیں تو انہوں نے فلم میں کام کرنے سے معذرت کرلی تھی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment