ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کی اسٹائلش اداکارہ سونم کپور اپنی شہرت کو سماجی کاموں کے لئے استعمال پر یقین رکھتی ہیں، سونم کپور اس وقت دو غیر سرکاری سماجی تنظیموں ’ فائٹ ہنگر فاؤنڈیشن‘ اور’کڈلز فاؤنڈیشن‘ کی سفیر ہیں۔
سونم کپور نے ایک مقبول سوشل سائٹ پر اپنے سماجی کاموں کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں اپنی شہرت کو اچھے مقاصد کے لئے استعمال کروں۔
ان کا کہناتھا کہ اگر آپ خوشحال گھرانے میں پیدا ہوئے ہیں تو یہ آپ کا فرض ہے کے معاشرے کی بھلائی کے لئے کام کریں، میرے خیال میں اس کے لئے کام کرنا بہت ضروری ہے،ہم پیسے سے مدد کرسکتے ہیں یا ٹوئیٹ یا اس بارے میں باتیں کرسکتے ہیں مگر ہمیں اصل زمینی حقائق کا علم نہیں تو ان سب کا کوئی فائدہ نہیں، آپ کی کوششیں تب ہی بارآور ثابت ہوں گی جب آپ ان سب میں خود شامل ہوں گے اور آپ کو علم ہو کہ دراصل مسائل کیا ہیں۔
کام کے حوالے سے سونم کپور اپنی بہن ریہا کپور کی پروڈکشن ’ویرے دی ویڈنگ‘ میں نظر آئیں گی جس میں کرینہ کپور، سوارا بھاسکر اہم کردار ادا کررہی ہیں۔