ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشت اچانک طبیعت کی خرابی کے باعث امریکہ چلی گئیں ، جہاں انھیں علاج کیلئے ہسپتال میں داخل کر وا دیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مادھوری ایک ٹی وی رئیلٹی شو کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اچانک ان کے کندھے میں درد شروع ہو گیا۔ انہوں نے علاج کیلئے ممبئی کے ڈاکٹروں کو چیک کروایا لیکن انھیں کوئی افاقہ نہ ہوا، تکلیف کی شدت کے باعث انہوں نے امریکہ جانے کا فیصلہ کیا، اطلاعات کے مطابق انھیں ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ واضح رہے کہ مادھوری ڈکشت کے خاوند امریکہ میں ڈاکٹر ہیں۔