ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) آسکرایوارڈ یافتہ ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے نے قندیل بلوچ کی زندگی پر فلم سازی کا باقاعدہ آغاز کردیا۔
آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے نے 2 ماہ قبل غیرت کے نام پر اپنے ہی بھائی وسیم کے ہاتھوں قتل کی گئی ماڈل قندیل بلوچ کی زندگی پر فلم بنانا شروع کردی ہے۔ فلم میں شرمین عبید چنائے کے ہمراہ غیرملکی نشریاتی ادارے اورایک بین الاقوامی این جی او بھی فلم کےپراجیکٹ کا حصہ ہیں۔
فلم میں قندیل بلوچ کے خاندان کی روایات، مشکلات اورق ندیل کی روایات سے بغاوت اور قتل کے محرکات کو موضوع بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ قندیل بلوچ کو ملتان کے مضافاتی علاقے مظفرگڑھ کے گرین ٹاؤن میں اپنے گھرمیں گلہ گھونٹ کرقتل کیا گیا تھا۔