جمعہ, 22 نومبر 2024


میر تقی میرپر بننے والی فلم آسکر ایوارڈز کے لیے منتخب

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)پاکستان اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے رواں سال ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ’ماہ میر‘ کو اگلے سال منعقد ہونے والے 89ویں آسکر ایوارڈز کی غیر ملکی زبان کی فلمی کیٹیگری میں نامزدگی کے لیے منتخب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق انجم شہزاد کی ہدایات میں بننے والی فلم ’ماہ میر‘ ایک ایسے نوجوان شاعر کی زندگی پر بنائی گئی ہے جو 18ویں صدی کے شاعر میر تقی میر کو سمجھنا چاہتا ہے۔اس سفر میں یہ نوجوان شاعر میر تقی میر کی زندگی میں ڈوب کر ان کی محبت، ان کا دیوانہ پن اور ان کی شاعری کو خود پر سوار کرلیتا ہے۔اس فلم میں فہد مصطفیٰ، ایمان علی، صنم سعید، ایلی خان اور منظر صہبائی نے اہم کردار ادا کیے ہیں

۔شرمین عبید چنائے کی سربراہی میں قائم پاکستان اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں کثرت رائے سے ’ماہ میر‘ کا انتخاب کیا گیا۔واضح رہے کہ فلم ’ماہ میر‘ پاکستان کی جانب سے آسکر کی غیر ملکی فلموں کی کٹیگری کے لیے منتخب ہونے والی چوتھی فلم ہے.اس سے قبل جامی کی ہدایات میں بنی فلم ’مور‘، مین و گور اور فرجاد نبی کی ’زندہ بھاگ‘ اور عافیہ نتھانیل کی ’دختر‘ کو بھی آسکر ایوارڈ کی اس کیٹیگری کے لیے پاکستان کی جانب سے نامزد کیا گیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment