ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) اے آر وائی فلمز کی جانب سے ریلیز ہونے والی فلم مالک کے ڈائریکٹر عاشر عظیم کا کہنا ہے کہ پابندی ختم ہونے کے بعد اب فلم مالک کو یونیورسٹیز اور کالجوں میں نمائش کیلئے پیش کرینگے۔ لاہور پریس کلب میں فلم مالک کے ڈائریکٹر عاشر عظیم کا کہنا تھا کہ حکومت فلم پر پابندی ختم ہونے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے جا رہی ہے، جہاں وہ بھرپور دفاع کرینگے۔
عاشر عظیم کا کہنا تھا کہ فلم میں کوئی قابل اعتراض مواد موجود نہیں تھا، ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اب سینما گھروں میں فلم کی نمائش جاری ہے، اسے یونیورسٹیز اور کالجز میں بھی بلامعاوضہ دکھائیں گے۔ فلم مالک کے ڈائریکٹر نے کہا کہ 6 ماہ تک فلم پر پابندی کے باعث جہاں انہیں مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا وہیں سیاسی نظام اور کرپشن پر فلمیں بنانے والے ڈائریکٹرز کی حوصلہ شکنی بھی ہوئی ہے۔
فلم مالک کو یونیورسٹیز اور کالجز میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا
- 27/09/2016
- K2_CATEGORY انٹر ٹینمنٹ
- 1485 K2_VIEWS
Leave a comment