ھفتہ, 23 نومبر 2024


کرینہ کپور بڑی پریشانی میں مبتلا

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) کرینہ کپور کے ماں بننے کا وقت قریب آرہا ہے لیکن وہ روایتی طور پر آرام کے بجائے مسلسل فلمی اور غیر فلمی سرگرمیوں میں مشغول ہیں تاہم چند روز قبل انہیں ایک ایسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ پولیس سے رابطے پر مجبور ہوگئیں۔

کرینہ کپور نے ممبئی کے پولیس سٹیشن میں سی اے پرکاش نامی شخص کی وساطت سے رپورٹ درج کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ کسی نے ان کے انکم ٹیکس اکاؤنٹ نمبر اور اس کے پاس ورڈ کو استعمال کرتے ہوئے جعلی انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس ملک کے قانون کے مطابق ان کا پی اے این اکاؤنٹ ہیک کرنے اور اس کا پاس ورڈ چرانے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment